خاتم الانبیا سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے پلوں، پاور پلانٹس اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی دھمکیوں پر سخت انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ان دھمکیوں پر عمل کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
کرنل ذوالفقاری نے واضح کیا کہ ایران کی مسلح افواج پوری قوت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ کسی بھی امریکی حملے کی صورت میں نہ صرف امریکہ اور اسرائیل کے تمام اقتصادی، توانائی اور ایندھن سے متعلق اثاثے خطے میں نشانہ بنائے جائیں گے بلکہ اس سے بھی زیادہ اہم اور وسیع مراکز کو شدید اور دندان شکن حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ترجمان نے خطے کے ممالک کو بھی خبردار کیا کہ اگر وہ نقصان سے بچنا چاہتے ہیں تو انہیں فوری طور پر اپنے ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بند اور امریکی فورسز کو نکلنے پر مجبور کرنا ہوگا۔ امریکی اڈوں کی موجودگی ان ملکوں کو براہ راست خطرے میں ڈال رہی ہے۔





















![جناب خدیجہ کبری[س] کی سیرت](/ur/media/k2/items/cache/ef2cbc28bb74bd18fb9aaefb55569150_XS.jpg)
