Super User

Super User

Wednesday, 04 February 2015 00:00

سوره صافات

بسم الله الرحمن الرحيم

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

        1      وَالصَّافَّاتِ صَفًّا

(1) باقاعدہ طور پر صفیں باندھنے والوں کی قسم 

        2        فَالزَّاجِرَاتِ زَجْرًا

(2) پھر مکمل طریقہ سے تنبیہ کرنے والوں کی قسم 

        3        فَالتَّالِيَاتِ ذِكْرًا

(3) پھر ذکر خدا کی تلاوت کرنے والوں کی قسم 

        4        إِنَّ إِلَهَكُمْ لَوَاحِدٌ

(4) بیشک تمہارا خدا ایک ہے 

        5        رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ

(5) وہ آسمان و زمین اور ان کے مابین کی تمام چیزوں کا پروردگار اور ہر مشرق کا مالک ہے 

        6        إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاء الدُّنْيَا بِزِينَةٍ الْكَوَاكِبِ

(6) بیشک ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں سے مزین بنادیا ہے

        7        وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَانٍ مَّارِدٍ

(7) اور انہیں ہر سرکش شیطان سے حفاظت کا ذریعہ بنادیا ہے 

        8        لَا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلَإِ الْأَعْلَى وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ

(8) کہ اب شیاطین عالم بالا کی باتیں سننے کی کوشش نہیں کرسکتے اور وہ ہر طرف سے مارے جائیں گے 

        9        دُحُورًا وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ

(9) ہنکانے کے لئے اور ان کے لئے ہمیشہ ہمیشہ کا عذاب ہے 

        10      إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌ

(10) علاوہ اس کے جو کوئی بات اچک لے تو اس کے پیچھے آگ کا شعلہ لگ جاتا ہے 

        11      فَاسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَا إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍ

(11) اب ذرا ان سے دریافت کرو کہ یہ زیادہ دشوار گزار مخلوق ہیں یا جن کو ہم پیدا کرچکے ہیں ہم نے ان سب کو ایک لسدار مٹی سے پیدا کیا ہے 

        12      بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ

(12) بلکہ تم تعجب کرتے ہو اور یہ مذاق اڑاتے ہیں 

        13      وَإِذَا ذُكِّرُوا لَا يَذْكُرُونَ

(13) اور جب نصیحت کی جاتی ہے تو قبول نہیں کرتے ہیں 

        14      وَإِذَا رَأَوْا آيَةً يَسْتَسْخِرُونَ

(14) اور جب کوئی نشانی دیکھ لیتے ہیں تو مسخرا پن کرتے ہیں 

        15      وَقَالُوا إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ

(15) اور کہتے ہیں کہ یہ تو ایک کھلا ہوا جادو ہے 

        16      أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَئِنَّا لَمَبْعُوثُونَ

(16) کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہوجائیں گے تو کیا دوبارہ اٹھائیں جائیں گے 

        17      أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ

(17) اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی زندہ کئے جائیں گے 

        18      قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَاخِرُونَ

(18) کہہ دیجئے کہ بیشک اور تم ذلیل بھی ہوگے 

        19      فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ

(19) یہ قیامت تو صرف ایک للکار ہوگی جس کے بعد سب دیکھنے لگیں گے 

        20      وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هَذَا يَوْمُ الدِّينِ

(20) اور کہیں گے کہ ہائے افسوس یہ تو قیامت کا دن ہے 

        21      هَذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي كُنتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ

(21) بیشک یہی وہ فیصلہ کا دن ہے جسے تم لوگ جھٹلایا کرتے تھے 

        22      احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ وَمَا كَانُوا يَعْبُدُونَ

(22) فرشتو ذرا ان ظلم کرنے والوں کو اور ان کے ساتھیوں کو اور خدا کے علاوہ جن کی یہ عبادت کیا کرتے تھے سب کو اکٹھا تو کرو 

        23      مِن دُونِ اللَّهِ فَاهْدُوهُمْ إِلَى صِرَاطِ الْجَحِيمِ

(23) اور ان کے تمام معبودوں کو اور ان کو جہّنم کا راستہ تو بتادو 

        24      وَقِفُوهُمْ إِنَّهُم مَّسْئُولُونَ

(24) اور ذرا ان کو ٹہراؤ کہ ابھی ان سے کچھ سوال کیا جائے گا 

        25       مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ

(25) اب تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے ہو 

        26      بَلْ هُمُ الْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ

(26) بلکہ آج تو سب کے سب سر جھکائے ہوئے ہیں 

        27      وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ يَتَسَاءلُونَ

(27) اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال کررہے ہیں 

        28      قَالُوا إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِ

(28) کہتے ہیں کہ تم ہی تو ہو جو ہماری داہنی طرف سے آیا کرتے تھے 

        29      قَالُوا بَل لَّمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ

(29) وہ کہیں گے کہ نہیں تم خود ہی ایمان لانے والے نہیں تھے 

        30      وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَاغِينَ

(30) اور ہماری تمہارے اوپر کوئی حکومت نہیں تھی بلکہ تم خود ہی سرکش قوم تھے 

        31      فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا إِنَّا لَذَائِقُونَ

(31) اب ہم سب پر خدا کا عذاب ثابت ہوگیا ہے اور سب کو اس کا مزہ چکھنا ہوگا 

        32      فَأَغْوَيْنَاكُمْ إِنَّا كُنَّا غَاوِينَ

(32) ہم نے تم کو گمراہ کیا کہ ہم خود ہی گمراہ تھے 

        33      فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ

(33) تو آج کے دن سب ہی عذاب میں برابر کے شریک ہوں گے 

        34      إِنَّا كَذَلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ

(34) اور ہم اسی طرح مجرمین کے ساتھ برتاؤ کیا کرتے ہیں 

        35      إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ

(35) ان سے جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے تو اکڑ جاتے تھے 

        36      وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوا آلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍ

(36) اور کہتے تھے کہ کیا ہم ایک مجنون شاعر کی خاطر اپنے خداؤں کو چھوڑ دیں گے 

        37      بَلْ جَاء بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ

(37) حالانکہ وہ حق لے کر آیا تھا اور تمام رسولوں کی تصدیق کرنے والا تھا 

        38      إِنَّكُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ

(38) بیشک تم سب دردناک عذاب کا مزہ چکھنے والے ہو 

        39      وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

(39) اور تمہیں تمہارے اعمال کے مطابق ہی بدلہ دیا جائے گا 

        40      إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

(40) علاوہ اللہ کے مخلص بندوں کے 

        41      أُوْلَئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ

(41) کہ ان کے لئے معین رزق ہے 

        42      فَوَاكِهُ وَهُم مُّكْرَمُونَ

(42) میوے ہیں اور وہ باعزت طریقہ سے رہیں گے 

        43      فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ

(43) نعمتوں سے بھری ہوئی جنّت میں 

        44      عَلَى سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَ

(44) آمنے سامنے تخت پر بیٹھے ہوئے 

        45      يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِن مَّعِينٍ

(45) ان کے گرد صاف شفاف شراب کا دور چل رہا ہوگا 

        46      بَيْضَاء لَذَّةٍ لِّلشَّارِبِينَ

(46) سفید رنگ کی شراب جس میں پینے والے کو لطف آئے 

        47      لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ

(47) اس میں نہ کوئی درد سر ہو اور نہ ہوش و حواس گم ہونے پائیں 

        48      وَعِنْدَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ عِينٌ

(48) اور ان کے پاس محدود نظر رکھنے والی کشادہ چشم حوریں ہوں گی 

        49      كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ

(49) جن کا رنگ و روغن ایسا ہوگا جیسے چھپائے ہوئے انڈے رکھے ہوئے ہوں 

        50      فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ يَتَسَاءلُونَ

(50) پھر ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال کریں گے 

        51      قَالَ قَائِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٌ

(51) تو ان میں کا ایک کہے گا کہ دار دنیا میں ہمارا ایک ساتھی بھی تھا 

        52       يَقُولُ أَئِنَّكَ لَمِنْ الْمُصَدِّقِينَ

(52) وہ کہا کرتا تھا کہ کیاتم بھی قیامت کی تصدیق کرنے والوں میں ہو 

        53      أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَئِنَّا لَمَدِينُونَ

(53) کیا جب مرکر مٹی اور ہڈی ہوجائیں گے تو ہمیں ہمارے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا 

        54      قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ

(54) کیا تم لوگ بھی اسے دیکھو گے 

        55      فَاطَّلَعَ فَرَآهُ فِي سَوَاء الْجَحِيمِ

(55) یہ کہہ کہ نگاہ ڈالی تو اسے بیچ جہّنم میں دیکھا 

        56      قَالَ تَاللَّهِ إِنْ كِدتَّ لَتُرْدِينِ

(56) کہا کہ خدا کی قسم قریب تھا کہ تو مجھے بھی ہلاک کردیتا 

        57      وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّي لَكُنتُ مِنَ الْمُحْضَرِينَ

(57) اور میرے پروردگار کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی یہیں حاضر کردیا جاتا 

        58      أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ

(58) کیا یہ صحیح نہیں ہے کہ ہم اب مرنے والے نہیں ہیں 

        59      إِلَّا مَوْتَتَنَا الْأُولَى وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ

(59) سوائے پہلی موت کے اور ہم پر عذاب ہونے والا بھی نہیں ہے 

        60      إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ

(60) یقینا یہ بہت بڑی کامیابی ہے 

        61      لِمِثْلِ هَذَا فَلْيَعْمَلْ الْعَامِلُونَ

(61) اسی دن کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے 

        62      أَذَلِكَ خَيْرٌ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّومِ

(62) ذرا بتاؤ کہ یہ ن نعمتیں مہمانی کے واسطے بہتر ہیں یا تھوہڑ کا درخت 

        63      إِنَّا جَعَلْنَاهَا فِتْنَةً لِّلظَّالِمِينَ

(63) جسے ہم نے ظالمین کی آزمائش کے لئے قرار دیا ہے 

        64      إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِي أَصْلِ الْجَحِيمِ

(64) یہ ایک درخت ہے جوجہّنم کی تہہ سے نکلتا ہے 

        65      طَلْعُهَا كَأَنَّهُ رُؤُوسُ الشَّيَاطِينِ

(65) اس کے پھل ایسے بدنما ہیں جیسے شیطانوں کے سر 

        66      فَإِنَّهُمْ لَآكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِؤُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ

(66) مگر یہ جہنّمی اسی کو کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے 

        67      ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ

(67) پھر ان کے پینے کے لئے گرما گرم پانی ہوگا جس میں پیپ وغیرہ کی آمیزش ہوگی 

        68      ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى الْجَحِيمِ

(68) پھر ان سب کا آخری انجام جہّنم ہوگا 

        69      إِنَّهُمْ أَلْفَوْا آبَاءهُمْ ضَالِّينَ

(69) انہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ پایا تھا 

        70      فَهُمْ عَلَى آثَارِهِمْ يُهْرَعُونَ

(70) تو ان ہی کے نقش قدم پر بھاگتے چلے گئے 

        71      وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ الْأَوَّلِينَ

(71) اور یقینا ان سے پہلے بزرگوں کی ایک بڑی جماعت گمراہ ہوچکی ہے 

        72      وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ

(72) اور ہم نے ان کے درمیان ڈرانے والے پیغمبر بھیجے 

        73      فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنذَرِينَ

(73) تو اب دیکھو کہ جنہیں ڈرایا جاتا ہے ان کے نہ ماننے کا انجام کیا ہوتا ہے 

        74      إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

(74) علاوہ ان لوگوں کے جو اللہ کے مخلص بندے ہوتے ہیں 

        75      وَلَقَدْ نَادَانَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِيبُونَ

(75) اور یقینا نوح نے ہم کو آواز دی تو ہم بہترین قبول کرنے والے ہیں 

        76      وَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ

(76) اور ہم نے انہیں اور ان کے اہل کو بہت بڑے کرب سے نجات دے دی ہے 

        77       وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُ هُمْ الْبَاقِينَ

(77) اور ہم نے ان کی اولاد ہی کو باقی رہنے والوں میں قرار دیا 

        78      وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ

(78) اور ان کے تذکرہ کو آنے والی نسلوں میں برقرار رکھا 

        79      سَلَامٌ عَلَى نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَ

(79) ساری خدائی میں نوح پر ہمارا سلام 

        80      إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

(80) ہم اسی طرح نیک عمل کرنے والوں کو جزا دیتے ہیں 

        81      إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ

(81) وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے 

        82      ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ

(82) پھر ہم نے باقی سب کو غرق کردیا 

        83      وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ

(83) اور یقینا نوح ہی کے پیروکاروں میں سے ابراہیم بھی تھے 

        84      إِذْ جَاء رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ

(84) جب اللہ کی بارگاہ میں قلب سلیم کے ساتھ حاضر ہوئے 

        85      إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَاذَا تَعْبُدُونَ

(85) جب اپنے مربّی باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ کس کی عبادت کررہے ہو 

        86      أَئِفْكًا آلِهَةً دُونَ اللَّهِ تُرِيدُونَ

(86) کیا خدا کو چھوڑ کر ان خود ساختہ خداؤں کے طلب گار بن گئے ہو 

        87      فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ

(87) تو پھر رب العالمین کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے 

        88      فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ

(88) پھر ابراہیم نے ستاروں میں وقت نظر سے کام لیا 

        89      فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٌ

(89) اور کہا کہ میں بیمار ہوں 

        90      فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِينَ

(90) تو وہ لوگ منہ پھیر کر چلے گئے 

        91      فَرَاغَ إِلَى آلِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ

(91) اور ابراہیم نے ان کے خداؤں کی طرف رخ کرکے کہا کہ تم لوگ کچھ کھاتے کیوں نہیں ہو

        92      مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ

(92) تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ بولتے بھی نہیں ہو 

        93      فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًا بِالْيَمِينِ

(93) پھر ان کی مرمت کی طرف متوجہ ہوگئے 

        94      فَأَقْبَلُوا إِلَيْهِ يَزِفُّونَ

(94) تو وہ لوگ دوڑتے ہوئے ابراہیم کے پاس آئے 

        95      قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ

(95) تو ابراہیم نے کہا کہ کیا تم لوگ اپنے ہاتھوں کے تراشیدہ بتوں کی پرستش کرتے ہو 

        96      وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ

(96) جب کہ خدا نے تمہیں اور ان کو سبھی کو پیدا کیا ہے 

        97      قَالُوا ابْنُوا لَهُ بُنْيَانًا فَأَلْقُوهُ فِي الْجَحِيمِ

(97) ان لوگوں نے کہا کہ ایک عمارت بناکر کر آگ جلا کر انہیں آگ میں ڈال دو 

        98      فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَ

(98) ان لوگوں نے ایک چال چلنا چاہی لیکن ہم نے انہیں پست اور ذلیل کردیا 

        99      وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَى رَبِّي سَيَهْدِينِ

(99) اور ابراہیم نے کہا کہ میں اپنے پروردگار کی طرف جارہا ہوں کہ وہ میری ہدایت کردے گا 

        100    رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ

(100) پروردگار مجھے ایک صالح فرزند عطا فرما 

        101    فَبَشَّرْنَاهُ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ

(101) پھر ہم نے انہیں ایک نیک دل فرزند کی بشارت دی 

        102    فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْيَ قَالَ يَا بُنَيَّ إِنِّي أَرَى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانظُرْ مَاذَا تَرَى قَالَ يَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِي إِن شَاء اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ

(102) پھر جب وہ فرزند ان کے ساتھ دوڑ دھوپ کرنے کے قابل ہوگیا تو انہوں نے کہا کہ بیٹا میں خواب میں دیکھ رہا ہوں کہ میں تمہیں ذبح کررہا ہوں اب تم بتاؤ کہ تمہارا کیا خیال ہے فرزند نے جواب دیا کہ بابا جو آپ کو حکم دیا جارہا ہے اس پر عمل کریں انشائ اللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے 

        103     فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ

(103) پھر جب دونوں نے سر تسلیم خم کردیا اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹادیا 

        104    وَنَادَيْنَاهُ أَنْ يَا إِبْرَاهِيمُ

(104) اور ہم نے آواز دی کہ اے ابراہیم  

        105    قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

(105) تم نے اپنا خواب سچ کر دکھایا ہم اسی طرح حسن عمل والوں کو جزا دیتے ہیں 

        106    إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْبَلَاء الْمُبِينُ

(106) بیشک یہ بڑا کھلا ہوا امتحان ہے 

        107    وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ

(107) اور ہم نے اس کا بدلہ ایک عظیم قربانی کو قرار دے دیا ہے 

        108    وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ

(108) اور اس کا تذکرہ آخری دور تک باقی رکھا ہے 

        109    سَلَامٌ عَلَى إِبْرَاهِيمَ

(109) سلام ہو ابراہیم پر 

        110    كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

(110) ہم اسی طرح حَسن عمل والوں کو جزا دیا کرتے ہیں 

        111    إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ

(111) بیشک ابراہیم ہمارے مومن بندوں میں سے تھے 

        112    وَبَشَّرْنَاهُ بِإِسْحَقَ نَبِيًّا مِّنَ الصَّالِحِينَ

(112) اور ہم نے انہیں اسحاق کی بشارت دی جو نبی اور نیک بندوں میں سے تھے 

        113    وَبَارَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَى إِسْحَقَ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ مُبِينٌ

(113) اور ہم نے ان پر اور اسحاق پر برکت نازل کی اور ان کی اولاد میں بعض نیک کردار اور بعض کِھلم کِھلا اپنے نفس پر ظلم کرنے والے ہیں 

        114    وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَى مُوسَى وَهَارُونَ

(114) اور ہم نے موسٰی اور ہارون پر بھی احسان کیا ہے 

        115    وَنَجَّيْنَاهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ

(115) اور انہیں اور ان کی قوم کو عظیم کرب سے نجات دلائی ہے 

        116    وَنَصَرْنَاهُمْ فَكَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ

(116) اور ان کی مدد کی ہے تو وہ غلبہ حاصل کرنے والوں میں ہوگئے ہیں 

        117    وَآتَيْنَاهُمَا الْكِتَابَ الْمُسْتَبِينَ

(117) اور ہم نے انہیں واضح مطالب والی کتاب عطا کی ہے 

        118    وَهَدَيْنَاهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ

(118) اور دونوں کو سیدھے راستہ کی ہدایت بھی دی ہے 

        119    وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِي الْآخِرِينَ

(119) اور ان کا تذکرہ بھی اگلی نسلوں میں باقی رکھا ہے 

        120    سَلَامٌ عَلَى مُوسَى وَهَارُونَ

(120) سلام ہو موسٰی اور ہارون پر 

        121    إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

(121) ہم اسی طرح نیک عمل کرنے والوں کو بدلہ دیا کرتے ہیں 

        122    إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ

(122) بیشک وہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے 

        123    وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنْ الْمُرْسَلِينَ

(123) اور یقینا الیاس بھی مرسلین میں سے تھے 

        124    إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَلَا تَتَّقُونَ

(124) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ خدا سے کیوں نہیں ڈرتے ہو 

        125    أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ الْخَالِقِينَ

(125) کیا تم لوگ بعل کو آواز دیتے ہو اور بہترین خلق کرنے والے کو چھوڑ دیتے ہو 

        126    وَاللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ

(126) جب کہ وہ اللہ تمہارے اور تمہارے باپ داد کا پالنے والا ہے 

        127     فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ

(127) پھر ان لوگوں نے رسول کی تکذیب کی تو سب کے سب جہنمّ میں گرفتار کئے جائیں گے 

        128    إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

(128) علاوہ اللہ کے مخلص بندوں کے 

        129    وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ

(129) اور ہم نے ان کا تذکرہ بھی بعد کی نسلوں میں باقی رکھ دیا ہے 

        130    سَلَامٌ عَلَى إِلْ يَاسِينَ

(130) سلام ہو آل یاسین پر 

        131    إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

(131) ہم اسی طرح حسوُ عمل والوں کو جزا دیا کرتے ہیں 

        132    إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ

(132) بیشک وہ ہمارے باایمان بندوں میں سے تھے 

        133    وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِينَ

(133) اور لوط بھی یقینا مرسلین میں تھے 

        134    إِذْ نَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ

(134) تو ہم نے انہیں اور ان کے تمام گھروالوں کو نجات دے دی 

        135    إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ

(135) علاوہ ان کی زوجہ کے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں شامل ہوگئی تھی 

        136    ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ

(136) پھر ہم نے سب کو تباہ و برباد بھی کردیا 

        137    وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ

(137) تم ان کی طرف سے برابر صبح کو گزرتے رہتے ہو 

        138    وَبِاللَّيْلِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

(138) اور رات کے وقت بھی تو کیا تمہیں عقل نہیں آرہی ہے 

        139    وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ

(139) اور بیشک یونس بھی مرسلین میں سے تھے 

        140    إِذْ أَبَقَ إِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ

(140) جب وہ بھاگ کر ایک بھری ہوئی کشتی کی طرف گئے 

        141    فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنْ الْمُدْحَضِينَ

(141) اور اہل کشتی نے قرعہ نکالا تو انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا 

        142    فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ

(142) پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا جب کہ وہ خود اپنے نفس کی ملامت کررہے تھے 

        143    فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنْ الْمُسَبِّحِينَ

(143) پھر اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے 

        144    لَلَبِثَ فِي بَطْنِهِ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ

(144) تو روزِ قیامت تک اسی کے شکم میں رہ جاتے 

        145    فَنَبَذْنَاهُ بِالْعَرَاء وَهُوَ سَقِيمٌ

(145) پھر ہم نے ان کو ایک میدان میں ڈال دیا جب کہ وہ مریض بھی ہوگئے تھے 

        146    وَأَنبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍ

(146) اور ان پر ایک کدو کا درخت اُگادیا 

        147    وَأَرْسَلْنَاهُ إِلَى مِئَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ

(147) اور انہیں ایک لاکھ یا اس سے زیادہ کی قوم کی طرف نمائندہ بناکر بھیجا 

        148    فَآمَنُوا فَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَى حِينٍ

(148) تو وہ لوگ ایمان لے آئے اور ہم نے بھی ایک مدّت تک انہیں آرام بھی دیا 

        149    فَاسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَلَهُمُ الْبَنُونَ

(149) پھر اے پیغمبر ان کفار سے پوچھئے کہ کیا تمہارے پروردگار کے پاس لڑکیاں ہیں اور تمہارے پاس لڑکے ہیں 

        150    أَمْ خَلَقْنَا الْمَلَائِكَةَ إِنَاثًا وَهُمْ شَاهِدُونَ

(150) یا ہم نے ملائکہ کو لڑکیوں کی شکل میں پیدا کیا ہے اور یہ اس کے گواہ ہیں 

        151    أَلَا إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ

(151) آگاہ ہوجاؤ کہ یہ لوگ اپنی من گھڑت کے طور پر یہ باتیں بناتے ہیں 

        152    وَلَدَ اللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ

(152) کہ اللہ کے یہاں فرزند پیدا ہوا ہے اور یہ لوگ بالکل جھوٹے ہیں 

        153    أَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِينَ

(153) کیا اس نے اپنے لئے بیٹوں کے بجائے بیٹیوں کا انتخاب کیا ہے 

        154     مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ

(154) آخر تمہیں کیا ہوگیا ہے تم کیسا فیصلہ کررہے ہو 

        155    أَفَلَا تَذَكَّرُونَ

(155) کیا تم غور و فکر نہیں کررہے ہو 

        156    أَمْ لَكُمْ سُلْطَانٌ مُّبِينٌ

(156) یا تمہارے پاس اس کی کوئی واضح دلیل ہے 

        157    فَأْتُوا بِكِتَابِكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

(157) تو اپنی کتاب کو لے آؤ اگر تم اپنے دعویٰ میں سچے ہو 

        158    وَجَعَلُوا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا وَلَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ

(158) اور انہوں نے خدا اور جّنات کے درمیان بھی رشتہ قرار دے دیا حالانکہ جّنات کو معلوم ہے کہ انہیں بھی خدا کی بارگاہ میں حاضر کیا جائے گا 

        159    سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ

(159) خدا ان سب کے بیانات سے بلند و برتر اور پاک و پاکیزہ ہے 

        160    إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

(160) علاوہ خدا کے نیک اور مخلص بندوں کے 

        161    فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ

(161) پھر تم اور جس کی تم پرستش کررہے ہو 

        162    مَا أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَاتِنِينَ

(162) سب مل کر بھی اس کے خلاف کسی کو بہکا نہیں سکتے ہو 

        163    إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِيمِ

(163) علاوہ اس کے جس کو جہّنم میں جانا ہی ہے 

        164    وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ

(164) اور ہم میں سے ہر ایک کے لئے ایک مقام معّین ہے 

        165    وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ

(165) اور ہم اس کی بارگاہ میں صف بستہ کھڑے ہونے والے ہیں 

        166    وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ

(166) اور ہم اس کی تسبیح کرنے والے ہیں 

        167    وَإِنْ كَانُوا لَيَقُولُونَ

(167) اگرچہ یہ لوگ یہی کہا کرتے تھے 

        168    لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًا مِّنْ الْأَوَّلِينَ

(168) کہ اگر ہمارے پاس بھی پہلے والوں کا تذکرہ ہوتا 

        169    لَكُنَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

(169) تو ہم بھی اللہ کے نیک اور مخلص بندے ہوتے 

        170    فَكَفَرُوا بِهِ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

(170) تو پھر ان لوگوں نے کفر اختیار کرلیا تو عنقریب انہیں اس کا انجام معلوم ہوجائے گا 

        171    وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ

(171) اور ہمارے پیغامبربندوں سے ہماری بات پہلے ہی طے ہوچکی ہے 

        172    إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنصُورُونَ

(172) کہ ان کی مدد بہرحال کی جائے گی 

        173    وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ الْغَالِبُونَ

(173) اور ہمارا لشکر بہرحال غالب آنے والا ہے 

        174    فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّى حِينٍ

(174) لہذا آپ تھوڑے دنوں کے لئے ان سے منہ پھیر لیں 

        175    وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ

(175) اور ان کو دیکھتے رہیں عنقریب یہ خود اپنے انجام کو دیکھ لیں گے 

        176    أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ

(176) کیا یہ ہمارے عذاب کے بارے میں جلدی کررہے ہیں 

        177    فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَاء صَبَاحُ الْمُنذَرِينَ

(177) تو جب وہ عذاب ان کے آنگن میں نازل ہوجائے گا تو وہ ڈرائی جانے والی قوم کی بدترین صبح ہوگی 

        178    وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّى حِينٍ

(178) اور آپ تھوڑے دنوں ان سے منہ پھیرلیں 

        179    وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ

(179) اور دیکھتے رہیں عنقریب یہ خود دیکھ لیں گے 

        180    سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ

(180) آپ کا پروردگار جو مالک عزت بھی ہے ان کے بیانات سے پاک و پاکیزہ ہے 

        181    وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ

(181) اور ہمارا سلام تمام مرسلین پر ہے 

        182    وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

(182) اور ساری تعریف اس اللہ کے لئے ہے جو عالمین کا پروردگار ہے

 

Tuesday, 03 February 2015 00:00

سوره یسین

بسم الله الرحمن الرحيم

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

        1      يس

(1) یٰسۤ 

        2        وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ

(2) قرآن حکیم کی قسم 

        3        إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ

(3) آپ مرسلین میں سے ہیں 

        4        عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ

(4) بالکل سیدھے راستے پر ہیں 

        5        تَنزِيلَ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ

(5) یہ قرآن خدائے عزیز و مہربان کا نازل کیا ہوا ہے 

        6        لِتُنذِرَ قَوْمًا مَّا أُنذِرَ آبَاؤُهُمْ فَهُمْ غَافِلُونَ

(6) تاکہ آپ اس قوم کو ڈرائیں جس کے باپ دادا کو کسی پیغمبر کے ذریعہ نہیں ڈرایا گیا  تو سب غافل ہی رہ گئے 

        7        لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلَى أَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

(7) یقینا ان کی اکثریت پر ہمارا عذاب ثابت ہوگیا تو وہ ایمان لانے والے نہیں ہیں 

        8        إِنَّا جَعَلْنَا فِي أَعْنَاقِهِمْ أَغْلاَلاً فَهِيَ إِلَى الأَذْقَانِ فَهُم مُّقْمَحُونَ

(8) ہم نے ان کی گردن میں طوق ڈال دیئے ہیں جو ان کی ٹھڈیوں تک پہنچے ہوئے ہیں اور وہ سر اٹھائے ہوئے ہیں 

        9        وَجَعَلْنَا مِن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَأَغْشَيْنَاهُمْ فَهُمْ لاَ يُبْصِرُونَ

(9) اور ہم نے ایک دیوار ان کے سامنے اور ایک دیوار ان کے پیچھے بنادی ہے اور پھر انہیں عذاب سے ڈھانک دیا ہے کہ وہ کچھ دیکھنے کے قابل نہیں رہ گئے ہیں 

        10      وَسَوَاء عَلَيْهِمْ أَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لاَ يُؤْمِنُونَ

(10) اور ان کے لئے سب برابر ہے آپ انہیں ڈرائیں یا نہ ڈرائیں یہ ایمان لانے والے نہیں ہیں 

        11      إِنَّمَا تُنذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَخَشِيَ الرَّحْمَن بِالْغَيْبِ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرٍ كَرِيمٍ

(11) آپ صرف ان لوگوں کو ڈراسکتے ہیں جو نصیحت کا اتباع کریں اور بغیر دیکھے ازغیب خدا سے ڈرتے رہیں ان ہی لوگوں کو آپ مغفرت اور باعزت اجر کی بشارت دے دیں 

        12      إِنَّا نَحْنُ نُحْيِي الْمَوْتَى وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ وَكُلَّ شَيْءٍ أحْصَيْنَاهُ فِي إِمَامٍ مُبِينٍ

(12) بیشک ہم ہی مفِدوں کو زندہ کرتے ہیں اور ان کے گزشتہ اعمال اور ان کے آثار کو لکھتے جاتے ہیں اور ہم نے ہر شے کو ایک روشن امام میں جمع کردیا ہے 

        13       وَاضْرِبْ لَهُم مَّثَلاً أَصْحَابَ الْقَرْيَةِ إِذْ جَاءهَا الْمُرْسَلُونَ

(13) اور پیغمبر آپ ان سے بطور مثال اس قریہ والوں کا تذکرہ کریں جن کے پاس ہمارے رسول آئے 

        14      إِذْ أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمُ اثْنَيْنِ فَكَذَّبُوهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوا إِنَّا إِلَيْكُم مُّرْسَلُونَ

(14) اس طرح کہ ہم نے دو رسولوں کو بھیجا تو ان لوگوں نے جھٹلادیا تو ہم نے ان کی مدد کو تیسرا رسول بھی بھیجا اور سب نے مل کر اعلان کیا کہ ہم سب تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں 

        15      قَالُوا مَا أَنتُمْ إِلاَّ بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَمَا أَنزَلَ الرَّحْمن مِن شَيْءٍ إِنْ أَنتُمْ إِلاَّ تَكْذِبُونَ

(15) ان لوگوں نے کہا تم سب ہمارے ہی جیسے بشر ہو اور رحمٰن نے کسی شے کو نازل نہیں کیا ہے تم صرف جھوٹ بولتے ہو 

        16      قَالُوا رَبُّنَا يَعْلَمُ إِنَّا إِلَيْكُمْ لَمُرْسَلُونَ

(16) انہوں نے جواب دیا کہ ہمارا پروردگار جانتا ہے کہ ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں 

        17      وَمَا عَلَيْنَا إِلاَّ الْبَلاَغُ الْمُبِينُ

(17) اور ہماری ذمہ داری صرف واضح طور پر پیغام پہنچادینا ہے 

        18      قَالُوا إِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْ لَئِن لَّمْ تَنتَهُوا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُم مِّنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ

(18) ان لوگوں نے کہا کہ ہمیں تم منحوس معلوم ہوتے ہو اگر اپنی باتوں سے باز نہ آؤگے تو ہم سنگسار کردیں گے اور ہماری طرف سے تمہیں سخت سزا دی جائے گی 

        19      قَالُوا طَائِرُكُمْ مَعَكُمْ أَئِن ذُكِّرْتُم بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُونَ

(19) ان لوگوں نے جواب دیا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے کیا یہ یاد دہانی کوئی نحوست ہے حقیقت یہ ہے کہ تم زیادتی کرنے والے لوگ ہو 

        20      وَجَاء مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ رَجُلٌ يَسْعَى قَالَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِينَ

(20) اور شہر کے ایک سرے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور اس نے کہا کہ قوم والو مرسلین کا اتباع کرو 

        21      اتَّبِعُوا مَن لاَّ يَسْأَلُكُمْ أَجْرًا وَهُم مُّهْتَدُونَ

(21) ان کا اتباع کرو جو تم سے کسی طرح کی اجرت کا سوال نہیں کرتے ہیں اور ہدایت یافتہ ہیں 

        22      وَمَا لِي لاَ أَعْبُدُ الَّذِي فَطَرَنِي وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

(22) اور مجھے کیا ہوگیا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور تم سب اسی کی بارگاہ میں پلٹائے جاؤ گے 

        23      أَأَتَّخِذُ مِن دُونِهِ آلِهَةً إِن يُرِدْنِ الرَّحْمَن بِضُرٍّ لاَّ تُغْنِ عَنِّي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا وَلاَ يُنقِذُونِ

(23) کیا میں اس کے علاوہ دوسرے خدا اختیار کرلوں جب کہ وہ مجھے نقصان پہنچانا چاہے  تو کسی کی سفارش کام آنے والی نہیں ہے اور نہ کوئی بچاسکتا ہے 

        24      إِنِّي إِذًا لَّفِي ضَلاَلٍ مُّبِينٍ

(24) میں تو اس وقت کھلی ہوئی گمراہی میں ہوجاؤں گا 

        25      إِنِّي آمَنتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُونِ

(25) میں تمہارے پروردگار پر ایمان لایاہوں لہٰذا تم میری بات سنو 

        26      قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ قَالَ يَا لَيْتَ قَوْمِي يَعْلَمُونَ

(26) نتیجہ میں اس بندہ سے کہا گیا کہ جنّت میں داخل ہوجا تو اس نے کہا کہ اے کاش میری قوم کو بھی معلوم ہوتا 

        27      بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُكْرَمِينَ

(27) کہ میرے پروردگار نے کس طرح بخش دیا ہے اور مجھے باعزّت لوگوں میں قرار دیا ہے 

        28    وَمَا أَنزَلْنَا عَلَى قَوْمِهِ مِن بَعْدِهِ مِنْ جُندٍ مِّنَ السَّمَاء وَمَا كُنَّا مُنزِلِينَ

(28) اور ہم نے اس کی قوم پر اس کے بعد نہ آسمان سے کوئی لشکر بھیجا ہے اور نہ ہم لشکر بھیجنے والے تھے 

        29      إِن كَانَتْ إِلاَّ صَيْحَةً وَاحِدَةً فَإِذَا هُمْ خَامِدُونَ

(29) وہ تو صرف ایک چنگھاڑ تھی جس کے بعد سب کا شعلہ حیات سرد پڑگیا 

        30      يَا حَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلاَّ كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِؤُون

(30) کس قدر حسرتناک ہے ان بندوں کا حال کہ جب ان کے پاس کوئی رسول آتا ہے تو اس کا مذاق اُڑانے لگتے ہیں 

        31      أَلَمْ يَرَوْا كَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّنْ الْقُرُونِ أَنَّهُمْ إِلَيْهِمْ لاَ يَرْجِعُونَ

(31) کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی قوموں کو ہلاک کردیا ہے جو اب ان کی طرف پلٹ کر آنے والی نہیں ہیں 

        32      وَإِن كُلٌّ لَّمَّا جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ

(32) اور پھر سب ایک دن اکٹھا ہمارے پاس حاضر کئے جائیں گے 

        33      وَآيَةٌ لَّهُمُ الْأَرْضُ الْمَيْتَةُ أَحْيَيْنَاهَا وَأَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ يَأْكُلُونَ

(33) اور ان کے لئے ہماری ایک نشانی یہ مردہ زمین بھی ہے جسے ہم نے زندہ کیا ہے اور اس میں دانے نکالے ہیں جن میں سے یہ لوگ کھارہے ہیں 

        34      وَجَعَلْنَا فِيهَا جَنَّاتٍ مِن نَّخِيلٍ وَأَعْنَابٍ وَفَجَّرْنَا فِيهَا مِنْ الْعُيُونِ

(34) اور اسی زمین میں اَخرمے اور انگور کے باغات پیدا کئے ہیں اور چشمے جاری کئے ہیں 

        35      لِيَأْكُلُوا مِن ثَمَرِهِ وَمَا عَمِلَتْهُ أَيْدِيهِمْ أَفَلَا يَشْكُرُونَ

(35) تاکہ یہ اس کے پھل کھائیں حالانکہ یہ سب ان کے ہاتھوں کا عمل نہیں ہے پھر آخر یہ ہمارا شکریہ کیوں نہیں ادا کرتے ہیں 

        36      سُبْحَانَ الَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنبِتُ الْأَرْضُ وَمِنْ أَنفُسِهِمْ وَمِمَّا لَا يَعْلَمُونَ

(36) پاک و بے نیاز ہے وہ خدا جس نے تمام جوڑوں کو پیدا کیا ہے ان چیزوں میں سے جنہیں زمین اگاتی ہے اور ان کے نفوس میں سے اور ان چیزوں میں سے جن کا انہیں علم بھی نہیں ہے  

        37      وَآيَةٌ لَّهُمْ اللَّيْلُ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَإِذَا هُم مُّظْلِمُونَ

(37) اور ان کے لئے ایک نشانی رات ہے جس میں سے ہم کھینچ کر دن کو نکال لیتے ہیں تو یہ سب اندھیرے میں چلے جاتے ہیں 

        38      وَالشَّمْسُ تَجْرِي لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَا ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ

(38) اور آفتاب اپنے ایک مرکز پر دوڑ رہا ہے کہ یہ خدائے عزیز و علیم کی معین کی ہوئی حرکت ہے 

        39      وَالْقَمَرَ قَدَّرْنَاهُ مَنَازِلَ حَتَّى عَادَ كَالْعُرْجُونِ الْقَدِيمِ

(39) اور چاند کے لئے بھی ہم نے منزلیں معین کردی ہیں یہاں تک کہ وہ آخر میں پلٹ کر کھجور کی سوکھی ٹہنی جیسا ہوجاتا ہے 

        40      لَا الشَّمْسُ يَنبَغِي لَهَا أَن تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَلَا اللَّيْلُ سَابِقُ النَّهَارِ وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ

(40) نہ آفتاب کے بس میں ہے کہ چاند کو پکڑ لے اور نہ رات کے لئے ممکن ہے کہ وہ دن سے آگے بڑھ جائے .... اور یہ سب کے سب اپنے اپنے فلک اور مدار میں تیرتے رہتے ہیں 

        41       وَآيَةٌ لَّهُمْ أَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ

(41) اور ان کے لئے ہماری ایک نشانی یہ بھی ہے کہ ہم نے ان کے بزرگوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں اٹھایا ہے 

        42      وَخَلَقْنَا لَهُم مِّن مِّثْلِهِ مَا يَرْكَبُونَ

(42) اور اس کشتی جیسی اور بہت سی چیزیں پیدا کی ہیں جن پر یہ سوار ہوتے ہیں 

        43      وَإِن نَّشَأْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِيخَ لَهُمْ وَلَا هُمْ يُنقَذُونَ

(43) اور اگر ہم چاہیں تو سب کو غرق کردیں پھر نہ کوئی ان کافریاد رس پیدا ہوگا اور نہ یہ بچائے جاسکیں گے 

        44      إِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَمَتَاعًا إِلَى حِينٍ

(44) مگر یہ کہ خود ہماری رحمت شامل حال ہوجائے اور ہم ایک مدّت تک آرام کرنے دیں 

        45      وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّقُوا مَا بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَمَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ

(45) اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس عذاب سے ڈرو جو سامنے یا پیچھے سے آسکتا ہے شاید کہ تم پر رحم کیا جائے 

        46      وَمَا تَأْتِيهِم مِّنْ آيَةٍ مِّنْ آيَاتِ رَبِّهِمْ إِلَّا كَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ

(46) تو ان کے پاس خدا کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی نہیں آتی ہے مگر یہ کہ یہ کنارہ کشی اختیار کرلیتے ہیں 

        47      وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ أَنفِقُوا مِمَّا رَزَقَكُمْ اللَّهُ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنُطْعِمُ مَن لَّوْ يَشَاء اللَّهُ أَطْعَمَهُ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ

(47) اور جب کہا جاتا ہے کہ جو رزق خدا نے دیا ہے اس میں سے اس کی راہ میں خرچ کرو تو یہ کفّار صاحبانِ ایمان سے طنزیہ طور پر کہتے ہیں کہ ہم انہیں کیوں کھلائیں جنہیں خدا چاہتا تو خود ہی کھلادیتا تم لوگ تو کِھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا ہو 

        48      وَيَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

(48) اور پھر کہتے ہیں کہ آخر یہ وعدہ قیامت کب پورا ہوگا اگر تم لوگ اپنے وعدہ میں سچّے ہو 

        49      مَا يَنظُرُونَ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً تَأْخُذُهُمْ وَهُمْ يَخِصِّمُونَ

(49) درحقیقت یہ صرف ایک چنگھاڑ کا انتظار کررہے ہیں جو انہیں اپنی گرفت میں لے لے گی اور یہ جھگڑا ہی کرتے رہ جائیں گے 

        50      فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً وَلَا إِلَى أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ

(50) پھر نہ کوئی وصیّت کر پائیں گے اور نہ اپنے اہل کی طرف پلٹ کر ہی جاسکیں گے 

        51      وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَإِذَا هُم مِّنَ الْأَجْدَاثِ إِلَى رَبِّهِمْ يَنسِلُونَ

(51) اور پھر جب صور پھونکا جائے گا تو سب کے سب اپنی قبروں سے نکل کر اپنے پروردگار کی طرف چل کھڑے ہوں گے 

        52      قَالُوا يَا وَيْلَنَا مَن بَعَثَنَا مِن مَّرْقَدِنَا هَذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمَنُ وَصَدَقَ الْمُرْسَلُونَ

(52) کہیں گے کہ آخر یہ ہمیں ہماری خواب گاہ سے کس نے اٹھادیا ہے .... بیشک یہی وہ چیز ہے جس کا خدا نے وعدہ کیا تھا اور اس کے رسولوں نے سچ کہا تھا 

        53      إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ

(53) قیامت تو صرف ایک چنگھاڑ ہے اس کے بعد سب ہماری بارگاہ میں حاضر کردیئے جائیں گے 

        54      فَالْيَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا وَلَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

(54) پھر آج کے دن کسی نفس پر کسی طرح کا ظلم نہیں کیا جائے گا اور تم کو صرف ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسے اعمال تم کررہے تھے 

        55       إِنَّ أَصْحَابَ الْجَنَّةِ الْيَوْمَ فِي شُغُلٍ فَاكِهُونَ

(55) بیشک اہل جنّت آج کے دن طرح طرح کے مشاغل میں مزے کررہے ہوں گے 

        56      هُمْ وَأَزْوَاجُهُمْ فِي ظِلَالٍ عَلَى الْأَرَائِكِ مُتَّكِؤُنَ

(56) وہ اور ان کی بیویاں سب جنّت کی چھاؤں میں تخت پر تکیئے لگائے آرام کررہے ہوں گے 

        57      لَهُمْ فِيهَا فَاكِهَةٌ وَلَهُم مَّا يَدَّعُونَ

(57) ان کے لئے تازہ تازہ میوے ہوں گے اور اس کے علاوہ جو کچھ بھی وہ چاہیں گے 

        58      سَلَامٌ قَوْلًا مِن رَّبٍّ رَّحِيمٍ

(58) ان کے حق میں ان کے مہربان پروردگار کا قول صرف سلامتی ہوگا 

        59      وَامْتَازُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِمُونَ

(59) اور اے مجرمو تم ذرا ان سے الگ تو ہوجاؤ 

        60      أَلَمْ أَعْهَدْ إِلَيْكُمْ يَا بَنِي آدَمَ أَن لَّا تَعْبُدُوا الشَّيْطَانَ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ

(60) اولاد آدم کیا ہم نے تم سے اس بات کا عہد نہیں لیا تھا کہ خبردار شیطان کی عبادت نہ کرنا کہ وہ تمہارا کِھلا ہوا دشمن ہے 

        61      وَأَنْ اعْبُدُونِي هَذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ

(61) اور میری عبادت کرنا کہ یہی صراط مستقیم اور سیدھا راستہ ہے 

        62      وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنكُمْ جِبِلًّا كَثِيرًا أَفَلَمْ تَكُونُوا تَعْقِلُونَ

(62) اس شیطان نے تم میں سے بہت سی نسلوں کو گمراہ کردیا ہے تو کیا تم بھی عقل استعمال نہیں کرو گے 

        63      هَذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ

(63) یہی وہ جہّنم ہے جس کا تم سے دنیا میں وعدہ کیا جارہا تھا 

        64      اصْلَوْهَا الْيَوْمَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ

(64) آج اسی میں چلے جاؤ کہ تم ہمیشہ کفر اختیار کیا کرتے تھے 

        65      الْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلَى أَفْوَاهِهِمْ وَتُكَلِّمُنَا أَيْدِيهِمْ وَتَشْهَدُ أَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ

(65) آج ہم ان کے منہ پرلَہر لگادیں گے اور ان کے ہاتھ بولیں گے اوران کے پاؤں گواہی دیں گے کہ یہ کیسے اعمال انجام دیا کرتے تھے 

        66      وَلَوْ نَشَاء لَطَمَسْنَا عَلَى أَعْيُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَأَنَّى يُبْصِرُونَ

(66) اور ہم اگر چاہیں تو ان کی آنکھوں کو مٹا دیں پھر یہ راستہ کی طرف قدم بڑھاتے رہیں لیکن کہاں دیکھ سکتے ہیں 

        67      وَلَوْ نَشَاء لَمَسَخْنَاهُمْ عَلَى مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوا مُضِيًّا وَلَا يَرْجِعُونَ

(67) اور ہم چاہیں تو خود ان ہی کو بالکل مسخ کردیں جس کے بعد نہ آگے قدم بڑھاسکیں اور نہ پیچھے ہی پلٹ کر واپس آسکیں 

        68      وَمَنْ نُعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِي الْخَلْقِ أَفَلَا يَعْقِلُونَ

(68) اور ہم جسے طویل عمر دیتے ہیں اسے خلقت میں بچپنے کی طرف واپس کر دیتے ہیں کیا یہ لوگ سمجھتے نہیں ہیں 

        69      وَمَا عَلَّمْنَاهُ الشِّعْرَ وَمَا يَنبَغِي لَهُ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ وَقُرْآنٌ مُّبِينٌ

(69) اور ہم نے اپنے پیغمبر کو شعر کی تعلیم نہیں دی ہے اور نہ شاعری اس کے شایان شان ہے یہ تو ایک نصیحت اور کِھلا ہوا روشن قرآن ہے 

        70      لِيُنذِرَ مَن كَانَ حَيًّا وَيَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكَافِرِينَ

(70) تاکہ اس کے ذریعہ زندہ افراد کو عذاب الہٰی سے ڈرائیں اور کفاّر پر حجّت تمام ہوجائے 

        71        أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِمَّا عَمِلَتْ أَيْدِينَا أَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مَالِكُونَ

(71) کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان کے فائدے کے لئے اپنے دست قدرت سے چوپائے پیدا کردیئے ہیں تو اب یہ ان کے مالک کہے جاتے ہیں 

        72      وَذَلَّلْنَاهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوبُهُمْ وَمِنْهَا يَأْكُلُونَ

(72) اور پھر ہم نے ان جانوروں کو رام کردیا ہے تو بعض سے سواری کا کام لیتے ہیں اور بعض کو کھاتے ہیں 

        73      وَلَهُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَمَشَارِبُ أَفَلَا يَشْكُرُونَ

(73) اور ان کے لئے ان جانوروں میں بہت سے فوائد ہیں اور پینے کی چیزیں بھی ہیں تو یہ شکر خدا کیوں نہیں کرتے ہیں 

        74      وَاتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ آلِهَةً لَعَلَّهُمْ يُنصَرُونَ

(74) اور ان لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر دوسرے خدا بنالئے ہیں کہ شائد ان کی مدد کی جائے گی 

        75      لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَهُمْ وَهُمْ لَهُمْ جُندٌ مُّحْضَرُونَ

(75) حالانکہ یہ ان کی مدد کی طاقت نہیں رکھتے ہیں اور یہ ان کے ایسے لشکر ہیں جنہیں خود بھی خدا کی بارگاہ میں حاضر کیا جائے گا

        76      فَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ إِنَّا نَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ

(76) لہٰذا پیغمبر آپ ان کی باتوں سے رنجیدہ نہ ہوں ہم وہ بھی جانتے ہیں جو یہ چھپا رہے ہیں اور وہ بھی جانتے ہیں جس کا یہ اظہار کررہے ہیں 

        77      أَوَلَمْ يَرَ الْإِنسَانُ أَنَّا خَلَقْنَاهُ مِن نُّطْفَةٍ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌ مُّبِينٌ

(77) تو کیا انسان نے یہ نہیں دیکھا کہ ہم نے اسے نطفہ سے پیدا کیا ہے اور وہ یکبارگی ہمارا کھلا ہوا دشمن ہوگیا ہے 

        78      وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَنَسِيَ خَلْقَهُ قَالَ مَنْ يُحْيِي الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيمٌ

(78) اور ہمارے لئے مثل بیان کرتا ہے اور اپنی خلقت کو بھول گیا ہے کہتا ہے کہ ان بوسیدہ ہڈیوں کو کون زندہ کرسکتا ہے 

        79      قُلْ يُحْيِيهَا الَّذِي أَنشَأَهَا أَوَّلَ مَرَّةٍ وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِيمٌ

(79) آپ کہہ دیجئے کہ جس نے پہلی مرتبہ پیدا کیا ہے وہی زندہ بھی کرے گا اور وہ ہر مخلوق کا بہتر جاننے والا ہے 

        80      الَّذِي جَعَلَ لَكُم مِّنَ الشَّجَرِ الْأَخْضَرِ نَارًا فَإِذَا أَنتُم مِّنْهُ تُوقِدُونَ

(80) اس نے تمہارے لئے ہرے درخت سے آگ پیدا کردی ہے تو تم اس سے ساری آگ روشن کرتے رہے ہو 

        81      أَوَلَيْسَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يَخْلُقَ مِثْلَهُم بَلَى وَهُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ

(81) تو کیا جس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا ہے وہ اس بات پر قادر نہیں ہے کہ ان کا مثل دوباہ پیدا کردے یقینا ہے اور وہ بہترین پیدا کرنے والا اور جاننے والا ہے 

        82      إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ

(82) اس کا امر صرف یہ ہے کہ کسی شے کے بارے میں یہ کہنے کا ارادہ کرلے کہ ہوجا اور وہ شے ہوجاتی ہے 

        83      فَسُبْحَانَ الَّذِي بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

(83) پس پاک و بے نیاز ہے وہ خدا جس کے ہاتھوں میں ہر شے کا اقتدار ہے اور تم سب اسی کی بارگاہ میں پلٹا کر لے جائے جاؤ گے

 

اسلامی جموریہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 36 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے- اطلاعات کے مطابق جشن انقلاب کی دس روزہ تقریبات" عشرہ فجر" کے دوسرے دن اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے فجر نامی مصنوعی سیّارے کو خلا میں بھیجے جانے کا اعلان کیا ہے- وزارت دفاع کے مطابق پیر کے روز خلا میں بھیجا جانے والا سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں داخل ہوگیا ہے- ایران کا فجر نامی سّیارہ، امید، رصد اور نوید کے بعد چوتھا  سیاّرہ ہے جو زمین کے مدار میں داخل ہوا ہے- یہ سیارہ بھی ایران کی الیکٹرانک صنعتوں کی کمپنی اور ایران کی وزارت دفاع کی فضائی صنعتوں کے ماہرین نے تیار کیا ہے جس سے مقامی زمینی اسٹیشنوں کی مدد سے،  فضائی کاروائیوں کی نگرانی و کنٹرول میں استفادہ کیا جائےگا- فجر سیاّرے کے زمین کے مدار میں داخل ہونے کی کامیابی کے بعد، ایران کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی ماہرین، فضائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اور اہم مرحلہ، طے کررہے ہیں جس کے نتائج سے عوام کو مستقبل میں باخبر کیا جائے گا- فجر نامی اس سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار ميں بھیجے جانے کے بعد صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے- ملت ایران کے نام اپنے اس تہنیتی پیغام میں صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ فضائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایرانی دانشور اور ماہرین کی کامیابی کو ایک نئے مرحلے سے تعبیر کیا ہے-

 

 

 پاکستان کے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دو ہزار سترہ کی ابتدا تک ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل ہو جائے گا-

پاکستان کے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن بچھانے کا کام جاری ہے اور یہ دو ہزار سولہ کے اختتام تک یا دو ہزار سترہ کی ابتدا میں مکمل ہو جائے گا-  انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ گیس کی فراہمی کی تاریخ دو ہزار چودہ سے تبدیل کر کے دو ہزار سولہ یا دو ہزار سترہ کے آغاز تک کرنے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ چونکہ قدرتی گيس سے ماحولیات کو آلودہ ہونے سے بچایا جاسکتاہے اور اس کی قیمت بھی سستی ہے توہم چاہتے ہيں کہ شہروں اور دیہاتوں میں ہرجگہ لوگوں تک گیس پہنچ جائے- شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس کے لئے ہم ایک پائپ لائن کے بجائے تین یا چار پائپ لائنیں بچھانے کا ارادہ رکھتے ہیں- دوسری جانب پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے لئےٹینڈر جاری کر دیے ہیں اور اس پائپ لائن کے لیے چالیس کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے- واضح رہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی ایرانی علاقے میں  تعمیر کا کام پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے لیکن پاکستان نے ابھی تک اپنی سرزمین پر یہ پائپ لائن تعمیر نہیں کی ہے-

 

 

Monday, 02 February 2015 00:00

سورہ فاطر

بسم اللہ الرحمن الرحیم


عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

1- الْحَمْدُ لِلَّهِ فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ جَاعِلِ الْمَلَائِكَةِ رُسُلًا أُولِي أَجْنِحَةٍ مَّثْنَىٰ وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ ۚ يَزِيدُ فِي الْخَلْقِ مَا يَشَاءُ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

(1) تمام تعریفیں اس خدا کے لئے ہیں جو آسمان و زمین کا پیدا کرنے والا اور ملائکہ کو اپنا پیغامبر بنانے والا ہے وہ ملائکہ جن کے پر دو دو تین تین اور چار چار ہیں اور وہ خلقت میں جس قدر چاہتا ہے اضافہ کردیتا ہے کہ بیشک وہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے

2- مَّا يَفْتَحِ اللَّهُ لِلنَّاسِ مِن رَّحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا ۖ وَمَا يُمْسِكْ فَلَا مُرْسِلَ لَهُ مِن بَعْدِهِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

(2) اللرُ انسانوں کے لئے جو رحمت کا دروازہ کھول دے اس کا کوئی روکنے والا نہیں ہے اور جس کو روک دے اس کا کوئی بھیجنے والا نہیں ہے وہ ہر شے پر غالب اور صاحبِ حکمت ہے

3- يَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ ۚ هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللَّهِ يَرْزُقُكُم مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۚ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ فَأَنَّىٰ تُؤْفَكُونَ

(3) انسانو! اپنے اوپراللہ کی نعمت کو یاد کرو کیا اس کے علاوہ بھی کوئی خالق ہے وہی تمہیں آسمان اور زمین سے روزی دیتا ہے اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے تو تم کس طرف بہکے چلے جارہے ہو

4- وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّن قَبْلِكَ ۚ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ

(4) اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو آپ سے پہلے بہت سے رسولوں کو جھٹلایا جاچکا ہے اور تمام امور کی بازگشت خدا ہی کی طرف ہے

5- يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ ۖ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا ۖ وَلَا يَغُرَّنَّكُم بِاللَّهِ الْغَرُورُ

(5) انسانو! اللرُ کا وعدہ سچا ہے لہٰذا زندگانی دنیا تم کو دھوکہ میں نہ ڈال دے اور دھوکہ دینے والا تمہیں دھوکہ نہ دے دے

6- إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوهُ عَدُوًّا ۚ إِنَّمَا يَدْعُو حِزْبَهُ لِيَكُونُوا مِنْ أَصْحَابِ السَّعِيرِ

(6) بیشک شیطان تمہارا دشمن ہے تو اسے دشمن سمجھو وہ اپنے گروہ کو صرف اس بات کی طرف دعوت دیتا ہے کہ سب جہنمیوں میں شامل ہوجائیں

7- الَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ

(7) جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کے لئے سخت عذاب ہے اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے مغفرت اور بہت بڑا اجر ہے

8- أَفَمَن زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ فَرَآهُ حَسَنًا ۖ فَإِنَّ اللَّهَ يُضِلُّ مَن يَشَاءُ وَيَهْدِي مَن يَشَاءُ ۖ فَلَا تَذْهَبْ نَفْسُكَ عَلَيْهِمْ حَسَرَاتٍ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا يَصْنَعُونَ

(8) تو کیا وہ شخص جس کے بفِے اعمال کو اس طرح آراستہ کردیا گیا کہ وہ اسے اچھا سمجھنے لگا کسی مومن کے برابر ہوسکتا ہے - اللرُجس کو چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے تو آپ افسوس کی بنا پر ان کے پیچھے اپنی جان نہ دے دیںاللہ ان کے کاروبار سے خوب باخبر ہے

9- وَاللَّهُ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيَاحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَسُقْنَاهُ إِلَىٰ بَلَدٍ مَّيِّتٍ فَأَحْيَيْنَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ كَذَٰلِكَ النُّشُورُ

(9) اللرُ ہی وہ ہے جس نے ہواؤں کو بھیجا تو وہ بادلوں کو منتشر کرتی ہیں اور پھر ہم انہیں مفِدہ شہر تک لے جاتے ہیں اور زمین کے لَردہ ہوجانے کے بعد اسے زندہ کردیتے ہیں اور اسی طرح مفِدے دوبارہ اٹھائے جائیں گے

10- مَن كَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فَلِلَّهِ الْعِزَّةُ جَمِيعًا ۚ إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ ۚ وَالَّذِينَ يَمْكُرُونَ السَّيِّئَاتِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۖ وَمَكْرُ أُولَٰئِكَ هُوَ يَبُورُ

(10) جو شخص بھی عزّت کا طلبگار ہے وہ سمجھ لے کہ عزّت سب پروردگار کے لئے ہے - پاکیزہ کلمات اسی کی طرف بلند ہوتے ہیں اور عمل صالح انہیں بلند کرتا ہے اور جو لوگ برائیوں کی تدبیریں کرتے ہیں ان کے لئے شدید عذاب ہے اور ان کا مکر بہرحال ہلاک اور تباہ ہونے والا ہے

11- وَاللَّهُ خَلَقَكُم مِّن تُرَابٍ ثُمَّ مِن نُّطْفَةٍ ثُمَّ جَعَلَكُمْ أَزْوَاجًا ۚ وَمَا تَحْمِلُ مِنْ أُنثَىٰ وَلَا تَضَعُ إِلَّا بِعِلْمِهِ ۚ وَمَا يُعَمَّرُ مِن مُّعَمَّرٍ وَلَا يُنقَصُ مِنْ عُمُرِهِ إِلَّا فِي كِتَابٍ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ

(11) اوراللہ ہی نے تم کو خاک سے پیدا کیا پھر نطفہ سے بنایا پھر تمہیں جوڑا قرار دیا اور جو کچھ عورت اپنے شکم میں اٹھاتی ہے یا پیدا کرتی ہے سب اس کے علم سے ہوتا ہے اور کسی بھی طویل العمر کو جو عمر دی جاتی ہے یا عمر میں کمی کی جاتی ہے یہ سب کتاب الٰہی میں مذکور ہے اوراللہ کے لئے یہ سب کام بہت آسان ہے

12- وَمَا يَسْتَوِي الْبَحْرَانِ هَٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ سَائِغٌ شَرَابُهُ وَهَٰذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ ۖ وَمِن كُلٍّ تَأْكُلُونَ لَحْمًا طَرِيًّا وَتَسْتَخْرِجُونَ حِلْيَةً تَلْبَسُونَهَا ۖ وَتَرَى الْفُلْكَ فِيهِ مَوَاخِرَ لِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

(12) اور دو سمندر ایک جیسے نہیں ہوسکتے ایک کا پانی میٹھا اور خوشگوار ہے اور ایک کا کھارا اور کڑوا ہے اور تم دونوں سے تازہ گوشت کھاتے ہو اور ایسے زیورات برآمد کرتے ہو جو تمہارے پہننے کے کام آتے ہیں اور تم کشتیوں کو دیکھتے ہو کہ سمندر کا سینہ چیرتی چلی جاتی ہیں تاکہ تم فضل خدا تلاش کرسکو اور شاید اسی طرح شکر گزار بھی بن سکو

13- يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِي لِأَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ ذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ ۚ وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِهِ مَا يَمْلِكُونَ مِن قِطْمِيرٍ

(13) وہ خدا رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں اس نے سورج اور چاند کو تابع بنادیا ہے اور سب اپنے مقررہ وقت کے مطابق سیر کررہے ہیں وہی تمہارا پروردگار ہے اسی کے اختیار میں سارا ملک ہے اور اس کے علاوہ تم جنہیں آواز دیتے ہووہ خرمہ کی گٹھلی کے چھلکے کے برابر بھی اختیار کے مالک نہیں ہیں

14- إِن تَدْعُوهُمْ لَا يَسْمَعُوا دُعَاءَكُمْ وَلَوْ سَمِعُوا مَا اسْتَجَابُوا لَكُمْ ۖ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكْفُرُونَ بِشِرْكِكُمْ ۚ وَلَا يُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِيرٍ

(14) تم انہیں پکارو گے تو تمہاری آواز کو نہ سوُ سکیں گے اور صَن لیں گے تو تمہیں جواب نہ دے سکیں گے اور قیامت کے دن تو تمہاری شرکت ہی کا انکار کردیں گے اور ان کی باتوں کی اطلاع ایک باخبر ہستی کی طرح کوئی دوسرا نہیں کرسکتا

15- يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَنتُمُ الْفُقَرَاءُ إِلَى اللَّهِ ۖ وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ

(15) انسانو تم سب اللہ کی بارگاہ کے فقیر ہو اوراللہ صاحب هدولت اور قابلِ حمد و ثنا ہے

16- إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍ

(16) وہ چاہے تو تم سب کو اٹھالے جائے اور تمہارے بدلے دوسری مخلوقات لے آئے

17- وَمَا ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ بِعَزِيزٍ

(17) اوراللہ کے لئے یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے

18- وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ ۚ وَإِن تَدْعُ مُثْقَلَةٌ إِلَىٰ حِمْلِهَا لَا يُحْمَلْ مِنْهُ شَيْءٌ وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبَىٰ ۗ إِنَّمَا تُنذِرُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِالْغَيْبِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ ۚ وَمَن تَزَكَّىٰ فَإِنَّمَا يَتَزَكَّىٰ لِنَفْسِهِ ۚ وَإِلَى اللَّهِ الْمَصِيرُ

(18) اور کوئی شخص کسی دوسرے کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور اگر کسی کو اٹھانے کے لئے بلایا بھی جائے گا تو اس میں سے کچھ بھی نہ اٹھایا جاسکے گا چاہے وہ قرابتدار ہی کیوں نہ ہو آپ صرف ان لوگوں کو ڈراسکتے ہیں جو ازغیب خدا سے ڈرنے والے ہیں اور نماز قائم کرنے والے ہیں اور جو بھی پاکیزگی اختیار کرے گا وہ اپنے فائدہ کے لئے کرے گا اور سب کی بازگشت خدا ہی کی طرف ہے

19- وَمَا يَسْتَوِي الْأَعْمَىٰ وَالْبَصِيرُ

(19) اور اندھے اور بینا برابر نہیں ہوسکتے

20- وَلَا الظُّلُمَاتُ وَلَا النُّورُ

(20) اور تاریکیاں اور نور دونوں برابر نہیں ہوسکتے

21- وَلَا الظِّلُّ وَلَا الْحَرُورُ

(21) اور سایہ اور دھوپ دونوں برابر نہیں ہوسکتے

22- وَمَا يَسْتَوِي الْأَحْيَاءُ وَلَا الْأَمْوَاتُ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُسْمِعُ مَن يَشَاءُ ۖ وَمَا أَنتَ بِمُسْمِعٍ مَّن فِي الْقُبُورِ

(22) اور زندہ اور مفِدے برابر نہیں ہوسکتے اللہ جس کو چاہتا ہے اپنی بات صَنا دیتا ہے اور آپ انہیں نہیں سناسکتے جو قبروں کے اندر رہنے والے ہیں

23- إِنْ أَنتَ إِلَّا نَذِيرٌ

(23) آپ تو صرف ڈرانے والے ہیں

24- إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا ۚ وَإِن مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ

(24) ہم نے آپ کو حق کے ساتھ بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بناکر بھیجا ہے اور کوئی قوم ایسی نہیں ہے جس میں کوئی ڈرانے والا نہ گزرا ہو

25- وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ وَبِالزُّبُرِ وَبِالْكِتَابِ الْمُنِيرِ

(25) اور اگر یہ لوگ آپ کی تکذیب کرتے ہیں تو ان کے پہلے والوں نے بھی یہی کیا ہے جب ان کے پاس مرسلین معجزات, صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے

26- ثُمَّ أَخَذْتُ الَّذِينَ كَفَرُوا ۖ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ

(26) تو ہم نے کافروں کو اپنی گرفت میں لے لیا پھر ہمارا عذاب کیسا بھیانک ہوا ہے

27- أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ أَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجْنَا بِهِ ثَمَرَاتٍ مُّخْتَلِفًا أَلْوَانُهَا ۚ وَمِنَ الْجِبَالِ جُدَدٌ بِيضٌ وَحُمْرٌ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَانُهَا وَغَرَابِيبُ سُودٌ

(27) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے آسمان سے پانی نازل کیا پھر ہم نے اس سے مختلف رنگ کے پھل پیدا کئے اور پہاڑوں میں بھی مختلف رنگوں کے سفید اور سرخ راستے بنائے اور بعض بالکل سیاہ رنگ تھے

28- وَمِنَ النَّاسِ وَالدَّوَابِّ وَالْأَنْعَامِ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ كَذَٰلِكَ ۗ إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ ۗ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ غَفُورٌ

(28) اور انسانوں اور چوپایوں اور جانوروں میں بھی مختلف رنگ کی مخلوقات پائی جاتی ہیں لیکن اللہ سے ڈرنے والے اس کے بندوں میں صرف صاحبانِ معرفت ہیں بیشک اللہ صاحب هعزّت اور بہت بخشنے والا ہے

29- إِنَّ الَّذِينَ يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَأَنفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً يَرْجُونَ تِجَارَةً لَّن تَبُورَ

(29) یقینا جو لوگ اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں اور انہوں نے نماز قائم کی ہے اور جو کچھ ہم نے بطور رزق دیا ہے اس میں سے ہماری راہ میں خفیہ اور اعلانیہ خرچ کیا ہے یہ لوگ ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جس میں کسی طرح کی تباہی نہیں ہے

30- لِيُوَفِّيَهُمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدَهُم مِّن فَضْلِهِ ۚ إِنَّهُ غَفُورٌ شَكُورٌ

(30) تاکہ خدا ان کا پورا پورا اجر دے اور اپنے فضل و کرم سے اضافہ بھی کردے یقینا وہ بہت زیادہ بخشنے والا اور قدر کرنے والا ہے

31- وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ بِعِبَادِهِ لَخَبِيرٌ بَصِيرٌ

(31) اور جس کتاب کی وحی ہم نے آپ کی طرف کی ہے وہ برحق ہے اور اپنے پہلے والی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اور بیشک اللہ اپنے بندوں کے حالات سے باخبر اور خوب دیکھنے والا ہے

32- ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا ۖ فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ وَمِنْهُم مُّقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيرُ

(32) پھر ہم نے اس کتاب کا وارث ان افراد کو قرار دیا جنہیں اپنے بندوں میں سے چن لیا کہ ان میں سے بعض اپنے نفس پر ظلم کرنے والے ہیں اور بعض اعتدال پسند ہیں اور بعض خدا کی اجازت سے نیکیوں کی طرف سبقت کرنے والے ہیں اور درحقیقت یہی بہت بڑا فضل و شرف ہے

33- جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤًا ۖ وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ

(33) یہ لوگ ہمیشہ رہنے والی جنّت میں داخل ہوں گے انہیں سونے کے کنگن اور موتی کے زیورات پہنائے جائیں گے اور ان کا لباس جنّت میں ریشم کا ہوگا

34- وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ ۖ إِنَّ رَبَّنَا لَغَفُورٌ شَكُورٌ

(34) اور یہ کہیں گے کہ خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہم سے رنج و غم کو دور کر دیا اور بیشک ہمارا پروردگار بہت زیادہ بخشنے والا اور قدرداں ہے

35- الَّذِي أَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِن فَضْلِهِ لَا يَمَسُّنَا فِيهَا نَصَبٌ وَلَا يَمَسُّنَا فِيهَا لُغُوبٌ

(35) اس نے ہمیں اپنے فضل و کرم سے ایسی رہنے کی جگہ پر وارد کیا ہے جہاں نہ کوئی تھکن ہمیں چھو سکتی ہے اور نہ کوئی تکلیف ہم تک پہنچ سکتی ہے

36- وَالَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَ لَا يُقْضَىٰ عَلَيْهِمْ فَيَمُوتُوا وَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُم مِّنْ عَذَابِهَا ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِي كُلَّ كَفُورٍ

(36) اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کے لئے آتش جہّنم ہے اور نہ ان کی قضا ہی آئے گی کہ مرجائیں اور نہ عذاب ہی میں کوئی تخفیف کی جائے گی ہم اسی طرح ہر کفر کرنے والے کو سزا دیا کرتے ہیں

37- وَهُمْ يَصْطَرِخُونَ فِيهَا رَبَّنَا أَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا غَيْرَ الَّذِي كُنَّا نَعْمَلُ ۚ أَوَلَمْ نُعَمِّرْكُم مَّا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَن تَذَكَّرَ وَجَاءَكُمُ النَّذِيرُ ۖ فَذُوقُوا فَمَا لِلظَّالِمِينَ مِن نَّصِيرٍ

(37) اور یہ وہاں فریاد کریں گے کہ پروردگار ہمیں نکال لے ہم اب نیک عمل کریں گے اس کے برخلاف جو پہلے کیا کرتے تھے تو کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہیں دی تھی جس میں عبرت حاصل کرنے والے عبرت حاصل کرسکتے تھے اور تمہارے پاس تو ڈرانے والا بھی آیا تھا لہٰذا اب عذاب کا مزہ چکھو کہ ظالمین کا کوئی مددگار نہیں ہے

38- إِنَّ اللَّهَ عَالِمُ غَيْبِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُور

(38) بیشک اللہ آسمان و زمین کے غیب کا جاننے والا ہے اور وہ دُلوں کے چھپے ہوئے اسرار کو بھی جانتا ہے

39- هُوَ الَّذِي جَعَلَكُمْ خَلَائِفَ فِي الْأَرْضِ ۚ فَمَن كَفَرَ فَعَلَيْهِ كُفْرُهُ ۖ وَلَا يَزِيدُ الْكَافِرِينَ كُفْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ إِلَّا مَقْتًا ۖ وَلَا يَزِيدُ الْكَافِرِينَ كُفْرُهُمْ إِلَّا خَسَارًا

(39) وہی وہ خدا ہے جس نے تم کو زمین میں اگلوں کا جانشین بنایا ہے اب جو کفر کرے گا وہ اپنے کفر کا ذمہ دار ہوگا اور کفر پروردگار کی نظر میں کافروں کے لئے سوائے غضب الہٰی اور خسارہ کے کسی شے میں اضافہ نہیں کرسکتا ہے

40- قُلْ أَرَأَيْتُمْ شُرَكَاءَكُمُ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ أَرُونِي مَاذَا خَلَقُوا مِنَ الْأَرْضِ أَمْ لَهُمْ شِرْكٌ فِي السَّمَاوَاتِ أَمْ آتَيْنَاهُمْ كِتَابًا فَهُمْ عَلَىٰ بَيِّنَتٍ مِّنْهُ ۚ بَلْ إِن يَعِدُ الظَّالِمُونَ بَعْضُهُم بَعْضًا إِلَّا غُرُورًا

(40) آپ کہہ دیجئے کہ کیا تم لوگوں نے ان شرکائ کو دیکھا ہے جنہیں خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو ذرا مجھے بھی دکھلاؤ کہ انہوں نے زمین میں کس چیز کو پیدا کیا ہے یا ان کی کوئی شرکت آسمان میں ہے یا ہم نے انہیں کوئی کتاب دی ہے کہ اس کی طرف سے وہ کسی دلیل کے حامل ہیں - یہ کچھ نہیں ہے اصل یہ ہے کہ ظالمین آپس میں ایک دوسرے سے بھی پرفریب وعدہ ہی کرتے ہیں

41- إِنَّ اللَّهَ يُمْسِكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ أَن تَزُولَا ۚ وَلَئِن زَالَتَا إِنْ أَمْسَكَهُمَا مِنْ أَحَدٍ مِّن بَعْدِهِ ۚ إِنَّهُ كَانَ حَلِيمًا غَفُورًا

(41) بیشک اللہ زمین و آسمان کو زائل ہونے سے روکے ہوئے ہے اور اس کے علاوہ دوسرا کوئی سنبھالنے والا ہوتا تو اب تک دونوں زائل ہوچکے ہوتے وہ بڑا اَبردبار اور بخشنے والا ہے

42- وَأَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِن جَاءَهُمْ نَذِيرٌ لَّيَكُونُنَّ أَهْدَىٰ مِنْ إِحْدَى الْأُمَمِ ۖ فَلَمَّا جَاءَهُمْ نَذِيرٌ مَّا زَادَهُمْ إِلَّا نُفُورًا

(42) اور ان لوگوں نے باقاعدہ قسمیں کھائیں کہ اگر ہمارے پاس کوئی ڈرانے والا آگیا تو ہم تمام اُمّتوں سے زیادہ ہدایت یافتہ ہوں گے لیکن جب وہ ڈرانے والا آگیا تو سوائے نفرت کے کسی شے میں اضافہ نہیں ہوا

43- اسْتِكْبَارًا فِي الْأَرْضِ وَمَكْرَ السَّيِّئِ ۚ وَلَا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ إِلَّا بِأَهْلِهِ ۚ فَهَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا سُنَّتَ الْأَوَّلِينَ ۚ فَلَن تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَّهِ تَبْدِيلًا ۖ وَلَن تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَّهِ تَحْوِيلًا

(43) یہ زمین میں استکبار اور بڑی چالوں کا نتیجہ ہے حالانکہ بڑی چالیں چالباز ہی کو اپنے گھیرے میں لے لیتی ہیں تو اب یہ گزشتہ لوگوں کے بارے میں خدا کے طریقہ کار کے علاوہ کسی چیز کا انتظار نہیں کررہے ہیں اور خدا کا طریقہ کار بھی نہ بدلنے والا ہے اور نہ اس میں کسی طرح کا تغیر ہوسکتا ہے

44- أَوَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَكَانُوا أَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً ۚ وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُعْجِزَهُ مِن شَيْءٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ ۚ إِنَّهُ كَانَ عَلِيمًا قَدِيرًا

(44) تو کیا ان لوگوں نے زمین میں سیر نہیں کی کہ دیکھیں ان سے پہلے والوں کا انجام کیا ہوا ہے جب کہ وہ ان سے زیادہ طاقتور تھے اور خدا ایسا نہیں ہے کہ زمین و آسمان کی کوئی شے اسے عاجز بناسکے وہ یقینا ہر شے کا جاننے والا اور اس پر قدرت رکھنے والا ہے

45- وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا مَا تَرَكَ عَلَىٰ ظَهْرِهَا مِن دَابَّةٍ وَلَٰكِن يُؤَخِّرُهُمْ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى ۖ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِعِبَادِهِ بَصِيرًا

(45) اور اگراللہ تمام انسانوں سے ان کے اعمال کا مواخذہ کرلیتا تو روئے زمین پر ایک رینگنے والے کو بھی نہ چھوڑتا لیکن وہ ایک مخصوص اور معین مدّت تک ڈھیل دیتا ہے اس کے بعد جب وہ وقت آجائے گا تو پروردگار اپنے بندوں کے بارے میں خوب بصیرت رکھنے والا ہے

 
 

 

 

۲۰۱۵/۰۱/۳۱ - رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ڈیڑھ گھنٹے تک نینو ٹیکنالوجی پر مشتمل نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا اور نینو و بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ملک کے جوان سائنسدانوں اور محققین کی علمی کوششوں اور کاوشوں کا قریب سے معائنہ کیا۔

اس موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ہمراہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں صدرجمہوریہ کے معاون ڈاکٹر ستاری بھی موجود تھے۔ ملک کے محققین کی نینو ٹیکنالوجی  میں قابل استفادہ محصولات اور پیداوار حیاتیات ، ادویات ، ٹیکسٹائل ، زراعت ، پانی ، صنعت ، پلانٹ ، تیل، بجلی اور موٹر گاڑیوں کے متعلق شعبوں میں پیش کی گئیں ، نمائشگاہ کے منتظمین نے نمائشگاہ کے بارے میں توضیحات پیش کیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس کے بعد سائنسدانوں اور محققین کے اجتماع سے خطاب میں بائيو ٹیکنالوجی اور نینو صنعت نیز اس صنعت میں عظیم ترقیات کو ملک کے مختلف شعبوں میں پیشرفت و ترقی کے لئے بہترین معیار اوراعلی  نمونہ قراردیتے ہوئے فرمایا: ان ترقیات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک خاص شعبہ میں ماہر اور دلسوزو  دردمند افراد کی دلچسپی کے نتیجے میں محسوس اور ٹھوس پیشرفت حاصل کی جاسکتی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پیشرفت اور ترقیات کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے پیشرفت کے شرائط اور عوامل کی حفاظت کو ضروری قراردیا اور سائنسی ترقیات کے عوامل کی تشریح کرتے ہوئے نینو صنعت کے فوائد پر روشنی ڈالی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دقیق منصوبہ بندی اور مدیریت میں استحکام و ثبات اور اعلی صلاحیتوں اور توانائیوں کی شناخت کے سلسلے میں باہمی گفتگو اور ثقافتی فروغ کو نینو صنعت کی پیشرفت کے عوامل اور شرائط میں شمارکرتے  ہوئے فرمایا: پیشرفت اور ترقیات کو جاری رکھنے کا ایک  اہم عامل یہ ہے کہ سیاسی محرکات کو سائنسی اور تحقیقاتی ماحول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مغرور نہ ہونے، موجودہ حالت اور حاصل شدہ ترقیات پر قانع نہ ہونے کو سائنسی اور علمی ترقیات کے استمرار کے دیگر عوامل  میں قراردیتے ہوئے فرمایا: یہ بات درست ہے کہ آج  ملک کی سائنسی پیشرفت اور ایرانی جوانوں کی صلاحیت و استعداد عالمی متوسط سطح سے بہت بالا ہے اور نینو ٹیکنالوجی میں دنیا میں ایران کا ساتواں نمبر ہے  لیکن سائنس کے شعبہ میں ملک کی تاریخی پسماندگی کے پیش نظر سائنسی ترقی و رشد برق رفتار سرعت کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کی مستقل سیاسی ، سماجی اور فکری روش کی بنا پر اس کے ساتھ عالمی منہ زور طاقتوں کی دشمنی اور عداوت   کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یہ دشمنی اور عداوت مختلف میدانوں میں ظاہر ہوتی ہے لہذا لازمی اقتدار کے حصول کے لئے ہمیں اپنے آپ کو روز بروز مضبوط اور قوی بنانا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نینو ٹیکنالوجی کی محصولات اور پیداوار کو تجارتی سمت ، بازار، اور ثروت کی پیداوار کی جانب ہدایت کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: نینو صنعت میں پیشرفت کو جاری رکھنے کا ایک اہم عامل یہ ہے کہ عوام آپ کے علمی اور تحقیقاتی کام کو اپنی زندگی کے ماحول میں مشاہدہ کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نینو ٹیکنالوجی میں سرگرم بعض دیگر ممالک کی نسبت ایران میں نینو ٹیکنالوجی کے بجٹ میں موجود فاصلہ پر مبنی رپورٹوں کی طرف اشارہ کیا اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں صدر کے معاون کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: اس معاملے پر زیادہ  توجہ مبذول کریں۔


 

 

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے آج جنوبی بیروت کے الرویس علاقے میں واقع ’’سید الشھدا‘‘ کمپلیکس میں شہدائے قنیطرہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ ایک تقریب سے ویڈیو خطاب کیا۔
اس خطاب میں انہوں نے شہداء کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا: شہادت آپ کو مبارک ہو خداوند عالم سے ہماری بھی یہی دعا ہے کہ ہمیں بھی شہادت کی نعمت نصیب ہو۔ ہم خداوند عالم نے دعا کرتے ہیں کہ آپ لوگوں کے راستے پر ثابت قدم رہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا: ہمارے علاقوں کے لوگ سالھا سال سے اسرائیل نامی سرطانی غدہ سے رنج اٹھا رہے ہیں اسرائیل ستمگر اور سرطانی غدہ ہے۔ اسرائیل نے ان حالیہ مہینوں میں اس کے علاوہ کہ غزہ اور فلسطین پر بربریت کا مظاہرہ کیا فلسطین میں اسلامی مقدسات کی بھی توہین کی۔
انہوں نے کہا اسرائیل شام میں جولان کے علاقے پر مکمل قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور متعدد بار لبنان کی سرحدوں سے تجاور کر چکا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے کہا: ۱۸ جنوری کو اسرائیل کے جنگی طیاروں نے روز روشن قنیطرہ میں حزب اللہ کے مجاہدین کو دھشتگردانہ کاروائی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد اسرائیل کے میڈیا نے اعلان کیا کہ قنیطرہ میں حزب اللہ پر حملے کا منصوبہ اسرائیل کی پارلیمنٹ میں پاس ہو چکا تھا۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بعض یہ سوچ رہے ہیں کہ حزب اللہ کے سپاہی وہاں صیہونی فوج پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے کہا: قنیطرہ کے شہدا جس جگہ پر شہید ہوئے ہیں وہاں سے شام کی سرحد چھے کلو میٹر کے فاصلے ہے جبکہ وہاں سے لے کر مقبوضہ فلسطین تک جبہۃ النصرہ کے ہزاروں افراد موجود ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے شہدائے قنیطرہ کے خون کے اثرات کو بیان کرتے ہوئے کہا: ان شہدا کے خون کا ایک اثر یہ تھا کہ اس دن سے جس دن یہ واقعہ رونما ہوا گزشتہ بدھ تک اسرائیل ایک ٹانگ پر کھڑا رہا اور حزب اللہ کے ردعمل کا منتظر رہا۔
انہوں نے کہا: قنیطرہ کے واقعہ کے فورا بعد اس کے جواب کا فیصلہ کر لیا گیا اور بدھ کے روز شبعا میں اسرائیل کو دئے گئے جواب سے یہ باور کروا دیا کہ حزب اللہ ھر ممکنہ صورت کے لیے آمادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا: شبعا کے علاقے میں حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کو دیا گیا جواب ایسے حال میں تھا کہ اسرائیل کی فوج اپنی جدید ٹیکنالوجی اور پیشرفتہ ذرائع و اسلحہ جات کے ساتھ مکمل طور پر ’’ہری اپ‘‘ کی پوزیشن میں تھی لیکن حزب اللہ کی کامیاب کاروائی سے وہ دھنگ رہ گئی۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا: جس طرح اسرائیل نے روز روشن دن کے گیارہ بجے حزب اللہ کو نشانہ بنایا اسی طرح حزب اللہ نے بھی روز روشن دن کے گیارہ اس کا محکم جواب بھی دے دیا۔ اسرائیل نے جنگی طیاروں سے ہماری دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہم نے راکٹ سے ان کی دو گاڑیوں کونشانہ بنایا لیکن ہمارے حملے اور ان کے حملے میں فرق ہے انہوں نے پشت سے ہماری گاڑیوں پر حملہ کیا جبکہ ہمارے مجاہدوں نے سامنے سے انہیں نشانہ بنایا۔ انہوں نے ابھی تک قنیطرہ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کی جرائت نہیں کی لیکن ہم نے حملے کے فورا بعد بیان جاری کر کے شبعا حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
انہوں نے کہا: اسرائیل کو اب یہ اچھے سے سمجھ میں آگیا ہے کہ حزب اللہ کے مجاہدوں پر دھشتگردانہ کاروائی کرنا بہت بڑی حماقت ہے اور حزب اللہ جو کاروائی کرنا چاہے اسرائیل کا فوجی اور سکیورٹی سسٹم اسے روک نہیں سکتا اس لیے کہ اسرائیل مکڑے کے جال سے بھی کمزور ہے۔
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا: اسرائیل یہ گمان بھی مت کرے کہ حزب اللہ جنگ سے ڈرتی ہے میں شہدائے قنیطرہ کی یاد میں منعقد کئے گئے اس پروگرام سے اعلان کرتا ہوں کہ حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ جنگ سے ذرہ برابر بھی ہراساں نہیں ہے ہم جنگ میں کامیاب ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے زور دے کر کہا کہ ہم جنگ کرنا نہیں چاہتے لیکن ہم جنگ سے ڈرتے بھی نہیں، ہم ہر وقت اور ہر جگہ اسرائیل کے حملے کے لیے تیار ہیں اور اس کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے بھی آمادہ ہیں۔
انہوں نے آخر میں کہا : آج کے بعد جہاں بھی حزب اللہ کے کسی مجاہد کو نشانہ بنایا گیا تو ہم اس کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرائیں گے اور موقع پا کر اس کا منہ توڑ جواب بھی دیں گے۔

 

 

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے لبنان کے مسلمان علماء کی کونسل کے سربراہ شیخ احمد الزین کے ساتھ ملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مسلمانوں کے درمیان وحدت، اہم ترین امور میں سے ہے کہا کہ آج مسلمانوں کے درمیان وحدت، ایک اہم ترین امر ہے کہ دشمنوں نے اس کو نشانہ بنا رکھا ہے۔
آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ تمام مذاہب کے علماء حتمی طور پر ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کریں کہا کہ بعض شیعہ و سنّی انتہا پسند، ایسے اقدامات انجام دے رہے ہیں جیسے کو بھی عاقل انسان قبول نہیں کرتا۔
لبنان کے مسلمان علماء کی کونسل کے سربراہ شیخ احمد الزین نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت ہی دشمنوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بناسکتی ہے۔

 

۲۰۱۵/۰۱/۲۶ -  رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نےعوامی محاذ برای آزادی فلسطین کے جنرل سکریٹری جناب احمد جبرائیل کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا سب سے بڑا اور سرفہرست مسئلہ قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران پختہ عزم ،  استقامت و پائداری  کے ساتھ فلسطین کی مکمل ازادی تک فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اور جوان یقینی طور پر فلسطین  کی فتح کو مشاہدہ کریں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فلسطین کی آزادی کی راہ میں جناب احمد جبرائیل کی خدمات اور کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: آج فلسطینی معاملے کا ایک اہم ستون اور اہم رکن آپ ہیں اور امید ہے کہ آپ اسی جذبے کے ساتھ  فلسطین کی نہائی کامیابی تک  تلاش و کوشش جاری رکھیں گے۔

اس ملاقات میں فلسطینی رہنما احمد جبرائیل نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ ملاقات پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی نے ایران کو علاقہ کے ایک مؤثر ملک میں تبدیل کردیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودہ ترقیات جنابعالی کی حکمت اور درایت کے سائے میں انجام پذیرہوئی ہیں۔

احمد جبرائیل نے فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پائدار اور اصولی مؤقف پر شکریہ ادا کیا۔

 

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کے 49 ویں اجلاس کے نام پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: فکر و سوچ کے ذریعہ علم و دانش اور ان دونوں کو تقوی اور پرہیزگاری کے ساتھ حاصل کیجئے؛ کیونکہ اس صورت میں ملک کے لئےآپ جوانوں کی ثروت کے ذخيرہ کے برابر کوئی ذخیرہ نہیں ہوگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کو یورپ میں طلبا کے امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین جواد اژہ ای نے آرمینیا کے دارالحکومت ایروان کی کبود مسجد میں پیش کیا، پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عزیز جوانو!

آپ کا دوسرے ممالک کے علمی مراکز اور یونیورسٹیوں میں حضور ایک غنیمت موقع ہےآپ کوعالمی واقعات اور حوادث پر حکیمانہ اور گہری نظر ڈالنے کا موقع ملا ہے نیزایران کو مستقبل کے سائنسدانوں اور علم کائنات کے ماہرین سے بہرہ مند ہونے کا موقع ملےگا اس موقع کی قدر و قیمت کو مدنظر رکھیں۔

دلبستگی کا نقصان بھی اتنا ہی ہے جتنا بے خبری اور جہالت کا نقصان ہے۔ آج آپ اس بارے میں غور و فکر کریں کہ کیوں مغربی ممالک اسلام کو خوفناک بنا کر پیش کرنے کی پالیسیوں پر گامزن ہیں؟ اور ایرانی طرز کے سیاسی اسلام کا کونسا طاقتور عنصر ہے جس کی وجہ سے عالمی سامراجی اور تسلط پسند طاقتیں پوری قدرت کے ساتھ  اس کا مقابلہ کرنے کے لئے کمربستہ ہوگئی ہیں؟

فکرو سوچ  کے ذریعہ علم و دانش اور ان دونوں کو تقوی اور پرہیزگاری کے ساتھ حاصل کیجئے؛ کیونکہ اس صورت میں ملک کے لئےآپ جوانوں کی ثروت کے ذخيرہ کے برابر کوئی ذخیرہ نہیں ہوگا۔

اللہ تعالی آپ کا ناصر و مددگار ہے۔

سید علی خامنہ ای

3/بہمن / 1393

۲۰۱۵/۰۱/۲۳