نام نہاد بین الاقوامی تنظیم عفو (Amnesty International) امویوں کے جھوٹے پروپیگنڈے کا تسلسل ہے Featured

Rate this item
(0 votes)
نام نہاد بین الاقوامی تنظیم عفو (Amnesty International) امویوں کے جھوٹے پروپیگنڈے کا تسلسل ہے

 امام خمینی قدس سرہ الشریف نے کہا: "انہوں نے ہمیں یہ سمجھایا کہ ظالم کے مقابل اور ظلم و جور کی حکومت کے سامنے نہ عورتوں کو ڈرنا چاہیے اور نہ مردوں کو۔ یزید کے مقابل حضرت زینب سلام اللہ علیہا کھڑی ہوئیں اور انہوں نے بنی امیہ کو اس انداز سے ذلیل کیا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں ایسی ذلت کبھی نہیں دیکھی تھی۔

اور وہ تقاریر جو راستے میں اور کوفہ و شام میں کی گئیں اور وہ منبر جس پر حضرت امام سجاد علیہ السلام تشریف لے گئے اور یہ بات واضح کر دی کہ معاملہ صرف حق اور ناحق کی آمنے سامنے جنگ کا نہیں تھا بلکہ ہمیں بدنام کیا گیا تھا؛ (وہ لوگ) حضرت سید الشہداء علیہ السلام کو اس طرح پیش کرنا چاہتے تھے گویا وہ اس وقت کی حکومت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلیفہ کے مقابل کھڑے ہو گئے ہوں۔ حضرت امام سجاد علیہ السلام نے یہ حقیقت مجمع کے سامنے آشکار کی اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے بھی اسی طرح یہ فریضہ انجام دیا۔

آج ہمارا ملک بھی اسی طرز پر ہے۔ تنظیم عفو بین الاقوامی (Amnesty International) جسے میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ دراصل «بین الاقوامی جعل کی تنظیم» اور «بین الاقوامی جھوٹ کی تنظیم» ہے، اس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں وہی تہمتیں جو صدرِ اسلام میں اسلام، رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی اولاد اور پیروکاروں پر لگائی جاتی تھیں بلکہ اس سے بھی زیادہ ہمارے ملک پر عائد کی گئی ہیں۔

وہی جھوٹ جو یزید کے پیروکار پھیلایا کرتے تھے آج یہی نام نہاد تنظیم عفو بین الاقوامی اسی قسم کے جھوٹ پھیلا رہی ہے۔

انسان کو شرم آتی ہے کہ وہ کہے ہم ایسے ملکوں میں اور ایسی دنیا میں زندگی کر رہے ہیں جہاں یہ ان کے جیسے ذرائع ابلاغ ہیں اور یہی ان جیسی عفو کی بین الاقوامی تنظیمیں اور دیگر ادارے ہیں۔"

(25 مہر 1361/ 17 اکتوبر 1982ء، صحیفۂ امام، جلد 17، صفحہ 52)

Read 13 times