خون کے سودا گر جنگ ایران کے مخالفین کو شرمندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: اسپیکر قالیباف

Rate this item
(0 votes)
خون کے سودا گر جنگ ایران کے مخالفین کو شرمندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: اسپیکر قالیباف

ایران کی قومی اسمبلی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تہران پر الزام تراشی کے لیے فالس فلیگ آپریشن مہم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے گہا ہے کہ فالس فلیگ آپریشنز کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔ خون کے سوداگر مائیک پر آ کر زہر اگل رہے ہیں۔

ارنا کے مطابق اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے ایکس پیغام میں لکھا ہے کہ یہ امریکی عوام کو احساسِ جرم میں مبتلا کرنے اور انہیں بلیک میل کرنے کی مہم ہے، تاکہ ایران کے خلاف جنگ کو مسترد کرنے اور پہلے اسرائیل پالیسی کو ’’NO‘‘ کہنے پر انہیں شرمندہ کیا جا سکے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ وہ آپ (امریکی عوام)  کو بے وقوف اور اپنے مقاصد کے لیے استعمال ہونے والا مہرہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے جھانسے میں نہ آئیں۔

Read 11 times