فلسطینی بچوں کی گرفتاریاں اور تشدد

Rate this item
(0 votes)

قوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل بان کي مون نے کہا ہے کہ اسرائيل فلسطيني بچوں کو گرفتار اور انکے خلاف ايذا رساني کا مرتکب ہو رہا ہے-

يہ پہلي بار ہے جب اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل نے اسرائيل کے خلاف اس طرح کا الزام لگا يا ہے-

بان کي مون نے اسرائيلي جيلوں ميں بند فلسطيني بچوں کے ساتھ غير انساني سلوک اور ايذا رساني کسي طور بھي قابل قبول نہيں ہے-

بان کي مون نے اسرائيل حکام پر فلسطينيوں کے ساتھ امتيازي سلوک برتنے کا بھي الزام لگا يا ہے-

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائيل نے انيس سو سڑسٹھ سے دوہزار گيارہ کے عرصے ميں فلسطينيوں کے ساڑھے پچيس ہزار سے زيادہ گھر تباہ کئے ہيں اورمشرقي بيت المقدس کے چودہ ہزار سے زيادہ فلسطينيوں کا ريزيڈينشل پرمٹ کينسل کرديا ہے-

واضح رہے کہ اس وقت پانچ ہزار سے زيادہ فلسطيني اسرائيلی جيلوں ميں بند ہيں اور انہيں بنيادي سہولتيں بھي ميسر نہيں ہيں-

Read 1403 times