پاکستان کے لوگ ہندوستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں

Rate this item
(0 votes)

ہندوستان کی ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنے دورۂ پاکستان کو کامیاب قراردیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی مشرقی ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے پاکستان کے ایک ہفتے کے خیرسگالی دورے کے بعد ہفتے کے روز پٹنہ واپس پہنچنے پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران اپنے اس دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کے دلوں میں ہندوستان کے بارے میں خوشگوار احساسات ہیں اور وہ ہندوستان کے ساتھ امن ، سکون اور بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا دورۂ پاکستان ایک دوسرے کے تجربات سے سبق حاصل کرنے اور شراکت کے لئے تھا اور یہ کہ ارکان پارلیمنٹ ، ثقافتی اور صحافیوں کے وفود کا ایک دوسرے کے یہاں آنے جانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔نتیش کمار نے کہا کہ دورۂ پاکستان کے دوران میں نے مختلف پاکستانی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی، سب کے دل میں ایک ہی بات ہے کہ امن کا ماحول بنا رہے۔پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی طرف سے ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ کو دورۂ پاکستان کی دعوت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں نتیش کمار نے کہا کہ یہ میرے دائرۂ اختیار کا موضوع نہیں ہے۔

Read 1220 times