ايران کے خلاف طاقت کے استعمال کے نتائج بين الاقوامي امن و سلامتي کے لئے خطرناک ہوں گے

Rate this item
(0 votes)

روس کے وزير خارجہ سرگئي لاؤروف نے کہا ہے کہ پر امن ايٹمي پروگرام کي توسيع کا ايران کا مسلمہ حق، مذاکرات کي بنياد ہونا چاہئے۔

سرگئي لاؤروف نے انٹر فيکس خبر رساں ايجنسي سے ايک انٹرويو ميں خبردار کيا کہ ايران کے خلاف طاقت کے استعمال کے نتائج بين الاقوامي امن و سلامتي کے لئے خطرناک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ايران کے خلاف طاقت کے استعمال کي دھمکي مذاکرات کو حاشيے پر رکھے جانے کا باعث بن رہي ہے۔

انہوں نے کہا کہ ايران کے ساتھ گروپ پانچ جمع ايک کے مذاکرات ميں مشکلات اور سست روي پائي جاتي ہے ليکن اس ميں کسي کو شک نہيں ہونا چاہئے کہ مستقبل مذاکرات کا ہي ہے۔

روس کے وزير خارجہ نے تيرہ دسمبر کو تہران ميں ايران اور آئي اے اي اے کے مذاکرات کو اطمينان بخش قرار ديا اور کہا کہ عالمي برادري کو ايران کي جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر مثبت ردعمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ يہ ردعمل سلامتي کونسل اور امريکا کي جانب سے خود سرانہ طور پر لگائي جانے والي پابنديوں کو تدريجي طور پر اٹھائے جانے کي شکل ميں سامنے آنا چاہئے۔

Read 1355 times