پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ، ایران کا حق

Rate this item
(0 votes)

چین نے ایک بار پھر تاکید کی ہے کہ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ ، اسلامی جمہوریہ ایران کا حق ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے "نطنز" ایٹمی مرکز میں نئی سینٹریفیوجوں کی تنصیب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلامی جمہوریہ ایران کا حق ہے کہ پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کا ہمیشگی موقف یہ رہا ہے کہ ایران کے ایٹمی مسئلے کا حل صرف مذاکرات میں ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران نے این پی ٹی معاہدے پر دستخط کیا ہے لہذا اسے پرامن ایٹمی اینرجی سے استفادے کا حق حاصل ہے۔

اس سے قبل چین کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے نے "آی اے ای اے" کو دیئے گئے اپنے مراسلے میں اعلان کیا ہے کہ اس نے "نطنز" ایٹمی مرکز میں نئی سینٹریفیوجوں کی تنصیب کی ہے۔

Read 1432 times