ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ناکام

Rate this item
(0 votes)

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ناکامپاکستان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی غیرقانونی اور یکطرفہ پابندیاں تہران- اسلام آباد تعلقات میں بےاثر اور شکست خوردہ ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان معظم علی خان نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ اسلام آباد کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی امریکہ کی حالیہ دھمکیوں کی کوئي اہمیت نہیں ہے۔ ایران پاکستان گيس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد پاکستان کے قومی مفاد میں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایرانی گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد کو روکنے اور گوادر بندرگاہ کا کنٹرول چین کو نہ دینے کے بارے میں مغرب خاص طور پر امریکہ کے دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد پاکستان کے لیے بہت ہی اہمیت رکھتا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کی سرزمین پر امریکی ڈرون حملوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی۔

Read 1313 times