درخت انسانی معاشرے کے لئے باعث برکت: قائد انقلاب اسلامی

Rate this item
(0 votes)

درخت انسانی معاشرے کے لئے باعث برکت: قائد انقلاب اسلامی

درخت انسانی معاشرے کے لئے باعث برکت: قائد انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ پیڑ پودے تمام ملکوں اور انسانی معاشرے کے لۓ باعث برکت ہیں۔ حضرت آیۃ اللہ العظمی امام خامنہ ای نے دار الحکومت تہران میں ھفتۂقدرتی ذخائر و درختکاری کی مناسبت سے درختوں کے دو پودے لگانے کے بعد فرمایا کہ پیڑ پودے تمام ملکوں اور انسانی معاشروں کے لۓ برکت و رونق اور آبادکاری کا باعث ہیں ۔ درختوں کی حفاظت اور انہیں کاٹنے سے روکنے پر دین اسلام میں بڑی تاکید کی گئی ھے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بڑے شہروں کے اطراف کے علاقوں پر غیر قانونی اور ناجائز قبضوں کو روکنے کی اہم ضرورت پر تاکید کرتے ھوۓ فرمایا کہ درختکاری اور جنگلات کی حفاظت کے شعبے سے وابستہ حکام سے شکوہ اور گلہ یہ ہے کہ کبھی سیکڑوں درخت وہاں سے کاٹ دیۓ جاتے ہیں جہاں سے نہیں کاٹنا چاہیۓ۔ آپ نے فرمایا کہ بڑے شہروں کے اطراف کے علاقوں کی زمینوں پر غاصبانہ قبضوں کے علاوہ بعض مفاد پرست افراد ان ہرے بھرےعلا قوں اور چمن زاروں کو سیمنٹ اور بلند وبالا عمارتوں میں تبدیل کر دیتے ہیں اور ایران کے جنگلات کو بھی خطرہ لاحق ھے ۔

درخت انسانی معاشرے کے لئے باعث برکت: قائد انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صراحت کے ساتھہ فرمایا کہ شہروں کے اطراف کے چمن زاروں کی نابودی خاص طور سے جنگلات کی تباہی انسانی معاشرے کو متعدد مشکلات سے دوچار کرنے کا باعث بنے گی لہذا حکومت، پالیمنٹ، عدلیہ ، اور بلدیہ کے تمام حکام کو چاہیۓ کہ اسے روکنے کے لۓ ٹھوس اقدام کریں ۔

Read 1496 times