بوشہر زلزلے کے بارے میں آئی اے ای اے کا بیان

Rate this item
(0 votes)

ایران کے بوشہر صوبے میں کل آنیوالے زلزلے کے حوالے سے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر سے 90 کلومٹر کے فاصلے پر آنیوالے اس زلزلے میں مذکورہ ایٹمی پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس زلزلے کے حوالے سے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو آگاہ کیا ہے اور موصولہ رپورٹ کے مطابق بوشہر ایٹمی بجلی گھر کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے اور اس میں کام معمول کے مطابق جاری ہے اور اس سے کسی ریڈیو ایکٹیو تابکاری کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

اس سے قبل ایران کے ایٹمی اینرجی ادارے کے متعلقہ حکام نے بھی اعلان کیا تھا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کا کام جاری ہے اور زلزلے سے اسے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے جنوبی صوبہ ،بوشہر میں کل 6.1 شدت کا زلزلہ ہوا جسکے نتیجے میں آخری اطلاعات کے مطابق 32 افراد جاں بحق اور 850 زخمی ہوگئے ہیں۔

Read 1319 times