اسلامی بیداری، دشمنوں کی بوکھلاہٹ کاسبب

Rate this item
(0 votes)

اسلامی بیداری، دشمنوں کی بوکھلاہٹ کاسببتہران کی مرکزی نماز جمعہ آيت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئي۔

خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نماز یوں سے خطاب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے روز ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے گيارہویں صدارتی انتخابات میں شرکت کو دشمن سے مقابلہ کرنے کے لئے ہر فرد ملت کا فریضہ قراردیا۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے گيارھویں صدارتی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عالم میں جب کہ دشمن اسلامی نظام کو کمزور بنانے کے لئے سازشیں کررہا ہے انتخابات میں شرکت کرنا نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں شرکت سے دشمن مایوس ہوجائے گا اور اس کی سازشیں نقش پر آب ہوجائيں گي۔ خطیب جمعہ تہران نے بعض اسلامی ملکوں میں جاری بدامنی اور تشدد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارے اختلافات اسلام کو نقصان پہنچانے کی دشمن کی سازشیں ہیں لھذا مسلمانوں کو دشمن کی سازشوں کے مقابل ہوشیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے اسلامی بیداری کو دشمنوں کی بوکھلاہت کا ایک سبب قراردیا اور کہا کہ وہ مفتی جو اسلام کے نام قومی اور مذہبی جنگوں کے فتوے دیتے ہیں نہ صرف مسلمان نہیں ہیں بلکہ اسلام و مسلمین کے حق میں خیانت کررہے ہیں اور سامراج و صیہونیت کے آلہ کار ہیں۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی برقراری پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تاکیدات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان کے جان و مال پر حملہ کرنا حرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان تصعب کو ہوا دینا دشمن کی سازش ہے جس سے مسلمانوں کو دوری کرنی چاہیے اور سارے مسلمانوں کو خواہ شیعہ ہوں یا سنی، متحد ہوکر اسلام و قرآن کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

Read 1374 times