بنگلادیش، پولیس اور جماعت اسلامی کے کارکنوں میں پھر جھڑپ

Rate this item
(0 votes)

بنگلادیش، پولیس اور جماعت اسلامی کے کارکنوں میں پھر جھڑپ

بنگلادیش کی پولیس اور جماعت اسلامی کے کارکنوں میں ایک بار پھر جھڑپوں کی اطلاع ہے۔

ایسنا نیوز نے آج رپورٹ دی ہے کہ بنگلادیش کے اٹارنی جنرل نے جماعت اسلامی کے ایک سینئر لیڈر غلام اعظم کو پھانسی کی سزا دئےجانے کا مطالبہ کیا ہے تاہم جماعت اسلامی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہیں سیاسی اھداف کے تحت پھانسی کی سزا دی جارہی ہے۔

اکاون سالہ غلام اعظم پر الزام ہے کہ انہوں نےانیس سو اکہتر میں بنگلادیش کی جنگ آزادی کے موقع پر جنگي جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔

اس سے قبل بھی حکومت نے جماعت اسلامی کے بعض سینئر رہنماوں پر مقدمہ چلایا تھا جس کےبعد بنگلادیش میں بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئےتھے۔

مظاہرین اور پولیس کی جھڑپوں میں دسیوں افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ جماعت اسلامی بنگلادیش نے حکومت اور عدالت کے فیصلوں پر احتجاج کرنے کے لئے عام ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

Read 1359 times