جنیوا سمھجوتہ ملت اسلامیہ کی عظمت کی ٹیکٹیک

Rate this item
(0 votes)

جنیوا سمھجوتہ ملت اسلامیہ کی عظمت کی ٹیکٹیکخطیب نماز جمعہ تہران حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے سمجھوتے کا سبب کمزور پوزیشن نہیں ہے اور یہ سمجھوتہ گروپ پانچ جمع ایک کی صداقت کی کسوٹی اور اسلامی دنیا کی عظمت و سربلندی کے لۓ ایک ٹیکٹک [Tactic] ہے۔

تہران کی مرکزی نماز جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئي۔ حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کے دوران آئندہ دنوں میں جنیوا سمجھوتے پر عملدرآمد کے آغاز کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایران کی ثابت قدم ملت نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد تمام خطرات اور چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کردیا ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے ملت ایران کی جانب سے ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی کہ ملت ایران کبھی بھی کسی کی دھکمیوں میں نہیں آئے گي اور نہ ہی کوئي منہ زوری قبول کرے گی۔ خطیب نماز جمعہ تہران نے اس کے ساتھ ساتھ ایران کی ایٹمی مذاکرات کار ٹیم کو نصیحت کی کہ وہ ان مذاکرات کے دوران پوری احتیاط سے کام لے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کی ریڈ لائنز اور مفادات کا تحفظ کرے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی اپنے حالیہ دورے کے دوران حزب اللہ لبنان کے سینئر کمانڈر شہید عماد مغنیہ کے مزار پر حاضری کو بھی سراہا اور کہا کہ سامراجی دنیا اور اسرائیل کے خلاف لبنان کی استقامت اسلامی دنیا اور انسانیت کے لۓ باعث فخر ہے۔

خطیب نماز جمعہ تہران نے مزید کہا کہ حزب اللہ لبنان سب سے پہلا ایسا گروہ ہے جس نے اسرائیل کے ناقبل شکست ہونے کا طلسم توڑ دیا اور استقامت کا اعجاز ساری دنیا پر واضح کردیا۔

حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے حزب اللہ کے رہنماؤں کے قتل اور صبرا و شتیلا میں صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایریل شیرون کے مظالم کی جانب اشارہ کیا اور یورپی حکام کی جانب سے اس ظالم کی موت پر کۓ جانے والے اظہار تعزیت پر افسوس کا ظاہر کیا اور کہا کہ اب وقت آگیا ہےکہ یورپ کے لوگ بیدار ہوجائيں اور جان لیں کہ ان کے رہنما کس طرح کے گروہوں اور عناصر کی حمایت کرتے ہیں۔

خطیب نماز جمعہ تہران نے ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے مشترکات کو اسلامی دنیا کے اتحاد کی ضمانت قرار دیا اور کہا کہ سارے مسلمان خدائے واحد ، پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی ص اور آپ کے ابدی معجزے کے طور پر قرآن کریم پر ایمان رکھتے ہیں۔

Read 1249 times