حامد کرزئی، امریکہ ڈرون حملے بند کرے

Rate this item
(0 votes)

حامد کرزئی، امریکہ ڈرون حملے بند کرےافغانستان کے صدر حامد کرزئی نے ایکبار پھر مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ ان کے ملک پر ڈرون حملے بند کرے۔ انھوں نے کابل میں ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کو افغانستان میں رہائشی علاقوں کے خلاف فوجی کاروائی روکتے ہوئے طالبان گروہ کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے چاہیئیں۔افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے یہ مطالبہ، صوبے پروان پر امریکی حملے کے بعد اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے بعد کیا ہے جس میں صراحت کے ساتھ اعلان کیا گيا ہے کہ افغانستان کے صوبے پروان پر ہونے والے امریکی حملے میں عام شہری مارے گئے ہیں۔ صوبے پروان کے علاقے غور پر ہونے والے اس امریکی حملے میں کم از کم تیرہ عام شہری ہلاک ہوئے تھے جن میں بیشتر عورتیں اور بچّے شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے رہائشی علاقوں پر ہونے والے امریکی حملوں پر افغان حکام اور عوام نے ہمیشہ اپنی شدید مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے ان حملوں کے فوری خاتمے اور اسی طرح سے افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کابل واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کی ایک شرط افغانستان کے رہائشی علاقوں پر امریکی حملے فوری طور پر بند کئے جانا عائد کی ہے۔

Read 1220 times