وسطیٰ افریقہ میں مسلمانوں کو شدید بدامنی کا سامنا

Rate this item
(0 votes)

وسطیٰ افریقہ میں مسلمانوں کو شدید بدامنی کا سامنا

افریقن ٹائم نیوز نے اپنی ویب سائٹ میں لکھا ہےکہ وسطی افریقہ میں بحران کے خاتمے کے لئے اہم مسئلہ اقوام کے درمیان قومی آشتی کا فروغ ہے۔ وسطی افریقہ کے مغربی شہر بوآر میں بے شمار مسلمان مسجد میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں اور کچھ ہی مسلمان اپنے گھروں کو لوٹے ہیں، لیکن یہ شہر ابھی بھی مسلمانوں کے لئے ناامن ہے۔ بوآر شہر کے مسلمانوں کی انجمن کے سربراہ آدامو جینگی بی بانو نے کہا ہے کہ شہر میں مسلمانوں کی آزادانہ رفت و آمد دشوار ہے اور شہر میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکا ہے۔ اس وقت بوآر شہر میں پندرہ سو کے قریب مسلمان موجود ہیں اور ہزاروں دیگر کیمرون ہجرت کرگئے ہیں اور بوآر شہر میں مکمل امن کی برقراری کے منتظر ہیں تاکہ اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئیں۔

Read 1238 times