خرمشہر کی آزادی، سپاہ اسلام کی بہادری کا بہترین ثبوت

Rate this item
(0 votes)

خرمشہر کی آزادی، سپاہ اسلام کی بہادری کا بہترین ثبوتتہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ ایٹمی مذاکرات میں ملت ایران کے ایٹمی حقوق کے تحفظ پر تاکید کی۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ ملت ایران اور رہبرانقلاب اسلامی نے اس امر پر تاکید فرمائي ہے اور وزارت خارجہ کو ملت ایران کے ایٹمی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی اور وہ تمام پرامن ایٹمی سرگرمیاں جن کے ذریعے طبی اور غیر طبی ضرورتیں پوری ہوتی ہیں جاری رہنی چاہیں اور ان کے سلسلے میں کسی طرح کی کوئي کوتاہی نہ ہو۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے قوموں پر تسلط حاصل کرنے کی صیہونی حکومت کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جو اس حکومت کو دوست کہتا ہے جان لے کہ صیہونی نہ صرف دوست نہیں ہیں بلکہ امریکہ سمیت تمام ملکوں کا استحصال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے علاقے میں صیہونیوں کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کو چاہیے کہ صیہونی حکومت کو ترک کردے کیونکہ اس غاصب حکومت سے دوستی سے نقصان کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ دنیا پر تسلط حاصل کرنے میں صیہونی حکومت کو کامیابی حاصل نہیں ہوئي ہے اور نہ ہوگي۔انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کو الگ تھلگ کرنا اور اس سے دوری اختیار کرنا تمام حکومتوں اور قوموں کے حق میں ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے آبادی کے تعلق سے رہبرانقلاب اسلامی کی ھدایات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم اقدام سے گھرانے کی بنیادیں مستحکم ہونگي۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ اسلامی تہذیب و تمدن گھرانے کی بنیادوں پر استوار ہے لھذا مسلم جوان نسل کو اس بات پر فخر کرنا چاہیے کہ ان تہذیب نظام زندگي کو نہایت اہمیت دیتی ہے۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ سپاہ اسلام نے یہ کامیابی حاصل کرکے اپنی بہادری کا ثبوت دیا اور بے پناہ فضلیتیں حاصل کیں۔

Read 1179 times