صہیونی حکومت کی نابودی یقینی ہے

Rate this item
(0 votes)

صہیونی حکومت کی نابودی یقینی ہےبیت المقدس میں اعلی اسلامی کونسل کے رہنماؤں نے صہیونی حکومت کی نابودی کو یقینی قرار دیا ہے۔ فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق "بیت المقدس میں اعلی اسلامی کونسل" کے رہنماؤں نے، بیت المقدس پر 1967 میں صہیونی حکومت کے ہونے والے قبضے کی سینتالیسویں برسی کے موقع پر کل مسجد الاقصی کے سامنے احتجاج کیا اور اعلان کیا کہ غاصب عناصر، ابھی بھی بیت المقدس میں بیگانہ ہیں اور انہيں بیت المقدس سے نکل جانا چاہیئے۔ بیت المقدس میں اسلامی کونسل کے سربراہ اور مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ، بیت المقدس کو نظر انداز نہیں کریگی اوریہ شہر، فلسطینیوں کو واپس کیا جائے۔ بیت المقدس کے مفتی شیخ محمد حسین نے بھی بیت المقدس کو یہودی بنائے جانے کے صہیونی حکومت کے پروپگنڈوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ یہ شہر، فلسطین کا دائمی دارالحکومت ہے۔ اس کونسل کے ایک رکن شیخ جمیل حمامی نے بھی اس اجتماع میں کہا کہ بیت المقدس کے باشندے اس شہر پر کسی بھی قسم کے غاصبانہ قبضے کو قبول نہيں کرتے۔ بیت المقدس پر قبضے کی سینتالیسویں برسی کی مناسبت سے کل اور آج بھی وسیع پیمانے پر دنیا کے 42 ملکوں کے 80 شہروں میں بیت المقدس اور مسجد الاقصی کی حمایت میں مظاہرے ہو ئے ہیں۔

Read 1205 times