وزیرستان آپریشن، ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

Rate this item
(0 votes)

وزیرستان آپریشن، ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹپاکستان میں قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے ساتھ حکومت پاکستان نے ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے ہیں۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیکیورٹی الرٹ کے دائرے ہی میں پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ممکنہ تخریب کاری کی روک تھام کے پیش نظر ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے اور صوبے بلوچستان کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر خفیہ کیمرے نصب کردیئے ہیں۔ پاکستان ریلویز کوئٹہ کے ترجمان عباس علی کے مطابق کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی تمام ٹرینوں میں ممکنہ دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام اور مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ریلوے پولیس کے ساتھ آٹھ آٹھ تربیت یافتہ کمانڈوز بھی تعینات کئے گئے ہیں اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کو مزید محفوظ بنانے کیلئے پارکنگ ایریا بند کرکے بیرئیر لگادئیے گئے ہیں اور ریلوے کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی مکمل طور پر فعال بنا دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب ریلوے ٹریکس پر پٹرولنگ میں بھی اضافہ کردیاگیاہے۔

Read 1288 times