کشمیر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

Rate this item
(0 votes)
کشمیر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

ہندوستان کے دریاؤں اورندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیداہوئی ہے جبکہ صوبہ جموں میں سیلابی صورتحال اور رہائشی مکانات بہہ جانے کے نتیجے میں 2سگی بہنوں اور ایک خاتون سمیت 5افراد لقمہ اجل بن گئے۔ متعدد رہائشی اور غیر رہائشی عمارات کو نقصان پہنچا اور اس دوران ویشنو دیوی یاترا پر جارہے 7یاتری زمینی تودے کی زد میں آکر زخمی ہوئے ۔ اس دوران رام نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک 30سے زیادہ افراد کو محفوظ جگہ منتقل کیا گیا جبکہ جموں کی صوبائی انتظامیہ نے کئی علاقوں میں زمینی تودے گر آنے اور پانی کی سطح بڑ ھ جانے کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی ہے۔ جاری رہنے والی موسلا دھاربارشوں کے نتیجے میں ٹنل کے آرپاردریاؤں اورندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ جانے کے بعدکئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیداہوچکی ہے اورابتک 2خواتین سمیت4افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ۔ ذرائع کے مطابق سنیچر کے روز زور دار بارشوں کے نتیجے میں ریاست کے دوسرے کئی علاقوں کی طرح ہی ضلع راجوری کے کئی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور اسی دوران پانی کا ایک ریلا 2سگی بہنوں کو اپنے ساتھ بہا لے گیا جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقعہ ہوئی ۔ پولیس ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیلابی
صورتحال کے نتیجے میں لقمہ اجل بننے والی دونوں بہنوں کی نعشوں کو سنیچر کی شام بر آمد کیا گیا ۔ اسی دوران ضلع راجوری کے ہی سندر بنی تحصیل کے تحت آنے والے چھنی کالے بن گاؤں میں دوران شب تیز بارشوں کے نتیجے میں ایک کچا مکان ڈھہ گیا جس کے نتیجے میں مالک مکان محمد فاروق شدید زخمی ہوا جبکہ اس کی بیوی رشیدہ بیگم کی موت واقعہ ہوئی ۔ کے این ایس کو معلوم
ہوا کہ راجوری کے کئی علاقوں کی طرح ہی صوبہ جموں کے ضلع سانبہ اور ضلع کٹھوعہ کے کئی دیہات میں بھی تازہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے اور ان دونوں اضلاع میں کئی دیہات مکمل طور پر زیر آب آچکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق تازہ بارشوں کے نتیجے میں دیوک اور بسنتر نامی دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور دونوں دریاؤں کا پانی نزدیکی دیہات میں داخل ہوگیا ۔ پولیس نے فوری بچاؤ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے
ضلع سانبہ کے تحت آنے والے وجے پور تحصیل کے رام نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک دیہات سے ہنگامی بنیادوں پر 30 افراد کو محفوظ جگہ منتقل کیا۔ دریں اثناء ویشنو دیوی یاترا پر جارہے 7 یاتری اس وقت زخمی ہوئے جب راستے میں ان کی گاڑی ایک زمینی تودے کی زد میں آئی ۔ پولیس ذرائع نے کے این ایس کو بتایا کہ ضلع ریاسی میں اتوار کے روز ویشنو دیوی روڑ پر ادو
کواری کے مقام پر نزدیکی پہاڑ سے ایک زمینی تودہ گر آیا جو ایک گاڑی سے ٹکر اگیا جس کے نتیجے میں ویشنو دیوی جارہے 7یاتری زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ اس دوران ذرائع نے بتایا کہ جمعہ اور سنیچر کوہونے والی موصلا دار بارشوں کے بعد ریاسی ، سانبہ ، کٹھوعہ ، راجوری ، پونچھ اور جموں صوبہ کے دیگر اضلاع کے اوپری علاقوں میں زمینی تودے گرنے کا اندیشہ لاحق ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں لوگوں کو پہلے ہی
خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت میں احتیاط برتیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں صوبہ کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے علاوہ زمینی تودے گر آنے کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔

 

 

 

Read 1685 times