تاجربرادری انقلابی جدوجہد کے دوران ہراول دستہ میں شامل رہی ہے

Rate this item
(0 votes)
تاجربرادری انقلابی جدوجہد کے دوران ہراول دستہ میں شامل رہی ہے

رہبر انقلاب اسلامی نے انقلابی جدوجہد کے زمانے میں تاجر برادری کی سرگرم موجودگی کو ایران کے اسلامی انقلاب کی تاریخ کے اہم واقعات میں سے قرار دیا ہے۔ ایران کی تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے دس ہزار شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد ہونے والے سیمینار کی کمیٹی کے ارکان کی 16 جون 2014 کو رہبر انقلاب اسلامی سے ہونے والی ملاقات میں حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بیانات کا متن، پیر کی صبح تھران میں منعقد ہونے والے اس سیمینار میں شائع ہوا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں فرمایا تھا کہ پورے ایران کی تاجر برادری، اس ہراول دستہ میں شامل تھی کہ جنہوں نے سب سے پہلے اسلامی تحریک کے دوران بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی آواز پر لبیک کہا تھا اور 1962 میں ایران کی فضاء کو پرجوش کیا تھا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی اور مقدس دفاع کے دوران تاجر برادری کی گرانبہا کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید فرمائی کہ تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے بعض افراد انفرادی جذبہ کی بنا پر جنگ کے محاذوں پر گئے یا اپنے کام کو جنگ کے محاذوں پر لے گئے یا جنگ کے محاذ کے لئے بھر پور مالی مدد کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے اکثر شہداء شناختہ شدہ نہیں ہیں، تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے دس ہزار شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اس سیمینار کے انعقاد کو ایک احسن قدم قرار دیا۔

 

 

Read 1254 times