لیبیا میں قومی مذاکرات کا دوسرا دور

Rate this item
(0 votes)
لیبیا میں قومی مذاکرات کا دوسرا دور

لیبیا کے بحران کے خاتمے کے لئے پرامن راہ حل کے حصول کی غرض سے قومی مذاکرات کے دوسرے دور کے مذاکرات الجزائر میں شروع ہوگئے ہیں-

موصولہ رپورٹ کے مطابق لیبیا کی سیاسی پارٹیوں کے سربراہ اور سیاسی شخصیتیں قومی مذاکرات کے دوسرے دور کو شروع کرنے کے لئے پیر کو الجزائر کے دارالحکومت الجزیرہ پہنچے- لیبیا میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برنارڈینو لیون نے دوسرے دور کے مذاکرات کے آغاز میں خطاب کرتے ہوئے لیبیا کے بحران کے پرامن حل کے لئے اس اجلاس کی اہمیت پر تاکید کی- الجزائر کا دارالحکومت الجزیرہ دس اور گیارہ مارچ کو لیبیا کے سیاسی گروہوں کے درمیان پہلے دور کے مذاکرات کا میزبان تھا۔ پہلے دور کے مذاکرات میں لیبیا کی پندرہ سیاسی شخصیتوں نے حصہ لیا تھا اور الجزائر اعلامیے پر دستخط کئے تھے- اس اعلامیے پر دستخط کر کے لیبیا کے سیاسی گروہوں نے ملک کو خطرناک سیکورٹی بحران سے نکالنے کے لئے گفتگو اور سیاسی عمل کے پابند رہنے کا عہد کیا تھا-

 

 

Read 1181 times