ایران تیل کی برآمدات کو فروغ دے گا

Rate this item
(0 votes)
ایران تیل کی برآمدات کو فروغ دے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ ہم تیل کی برآمدات کو پابندیوں سے قبل کی سطح تک پہنچانا چاہتے ہیں-

ایران کے وزیر پٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے ایک جرمن اخبار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران تیل کی برآمدات کو فروغ دے گا- انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے سے عالمی منڈیوں میں توانائی کے شعبے میں ہماری برآمدات میں اضافہ ہوگا- ایران کے وزیر پٹرولیم نے پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں ایران اور مغرب کے دو طرفہ تعاون کے بارے میں بھی گفتگو کی- بیژن نامدار زنگنہ نے کہا کہ یورپی منڈیوں کو کسی قابل اطمینان ذریعے کی تلاش ہے جو ان کی توانائی سے متعلق ضرورت پوری کرسکے اور ہم ایک سو سات برسوں تک کسی مشکل اور کشیدگی کے بغیر توانائی کی منڈی میں موجود ہیں- انھوں نے کہا کہ ایران گذشتہ ایک صدی سے زیادہ عرصے کے دوران تیل پیدا کرنے والا ایک اہم ملک رہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ماضی کی طرح تیل کی عالمی اور یورپی منڈیوں میں موجود رہیں-

Read 1190 times