ایران کے ساتھ تجارت میں فروغ کے خواہاں ہیں

Rate this item
(0 votes)
ایران کے ساتھ تجارت میں فروغ کے خواہاں ہیں

ایران میں ہندوستان کے سفیر ڈی پی شری واستو نے اصفہان صوبے کے دورے میں کہا ہے کہ ان کا ملک اصفہان صوبے کے ساتھ تجارت میں فروغ کا خواہاں ہے-

ایران میں ہندوستان کے سفیر ڈی پی شری واستو نے اصفہان کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ عبدالوہاب سہل آبادی سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، ایران کے صوبے اصفہان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں فروغ کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا ہندوستان لوہے اور ٹیکسٹائل کی صنعت میں اصفہان صوبے کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی کمپنیاں اس صوبے میں ہوٹل کی عمارتوں کی تعمیر میں بھی سرمایہ کاری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس ملاقات میں اصفہان کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ عبدالوہاب سہل آبادی نے بھی صوبے اصفہان میں موجود متعدد یونیورسٹیوں اور دو ہزار ٹیکسٹائل کے کارخانوں سمیت آٹھ ہزار صنعتی مراکز کو ایران اور ہندوستان کے مابین تجارتی تعلقات میں فروغ کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا۔

Read 1240 times