اسٹیٹ بینک آف پاکستان: پاکستان اور ایران کے درمیان بینکنگ کے شعبے میں تعاون کا جلد آغاز

Rate this item
(0 votes)
اسٹیٹ بینک آف پاکستان: پاکستان اور ایران کے درمیان بینکنگ کے شعبے میں تعاون کا جلد آغاز

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اسٹیٹ بینک نے ایران کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لئے مقامی بینکوں کو ایرانی بینکوں کے ساتھ براہ راست لین دین کرنے کی جلد اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے پاکستانی اداروں کے لئے ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ تجارت میں آسانی پیدا ہو گی اور رقوم کی وصولی اور منتقلی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایران کے سینٹرل بینک کو حکومت پاکستان کے فیصلہ سے آگاہ کیا جائے گا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے، ایران کے سینٹرل بینک کے ساتھ رابطے کی فی الحال ضرورت نہیں ہے۔ دوسری جانب ایران کا ملت بینک، جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں آئندہ ماہ سے اپنی سرگرمیاں پھر سے شروع کر دے گا۔ سیؤل میں ملت بینک کے برانچ مینیجر کم تائے گل نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ہم مارچ کے اوائل میں بینکاری تعاون کا آغاز کر دیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ایران کے خلاف مغرب کی ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے سن دو ہزار نو میں ملت بینک کی سیؤل برانچ کی سرگرمیاں معطل ہو گئی تھیں۔

Read 1239 times