امریکہ؛ «اسٹیلواٹر» قرآن مجید اور خواتین کے موضوع پر نشست

Rate this item
(0 votes)
امریکہ؛ «اسٹیلواٹر» قرآن مجید اور خواتین کے موضوع پر نشست

نیوز ایجنسی «Press» کے مطابق امریکی یونیورسٹی کی انجمن خواتین کے تعاون سے عورتوں کے حقوق اور ذمہ داریوں کے حوالے سے نشست منعقد کی گئی تھی

مینیاپلیس شہر میں اسلامک ریسورس گروپ کی رکن هنادی شهاب‌الدین نے نشست میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا : دین اور ثقافت دو الگ موضوع ہے اور لازمی نہیں کہ ہر اسلامی ملک کی ثقافت قرآن مجید

اور حضرت محمد(ص) کی تعلیمات کا آئینہ دار ہو اور ممکن ہے کہ ایک لبنانی عورت افغانستان یا سعودی عرب کی خواتین کے مقابلے میں کیی درجہ بہتر حقوق کی حامل ہو۔

 

هنادی نے قرآنی آیات کے رو سے خواتین کے حقوق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علم حاصل کرنا، حق مالکیت، تجارت وغیرہ صدر اسلام سے ثابت ہے خود آنحضرت جناب خدیجہ کے لیے کام کرتے تھے۔

محترمہ هنادی کے بعد امریکہ کی سوزان فلچر نے اس نشست کو حد درجہ کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجود حالات میں ایسی نشست سب کی اہم ترین خواہش دکھائی دیتی ہے اسی لیے بڑی تعداد میں خواتین جوش و خروش سےشریک ہیں۔

 

 

 

Read 1183 times