جنوبی ہندوستان میں شدید بارش اور طوفان

Rate this item
(0 votes)
جنوبی ہندوستان میں شدید بارش اور طوفان

جنوبی ہندوستان میں شدید بارش اور طوفان کے باعث تقریبا ایک ہزار نو سو سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق جنوبی ہندوستان میں شدید سیلابی بارش اور طوفان میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو بچانے کے لئے ہندوستانی بحریہ نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں تاہم طوفانی ہواؤں ، سیلابی بارشوں اور سمندر میں طغیانی کے باعث ، اب تک انجام پانے والی امدادی کارروائیاں نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو پا رہی ہیں-

جنوبی خلیج بنگال کے علاقے میں شدید طوفان کے باعث ، ہولاک ، نیل اور انڈومان جزیروں میں کشتیوں اور بحری جہازوں کی نقل و حرکت اور طیاروں کی پروازیں روک دی گئی ہیں -

انڈومان کے ڈپٹی گورنر ادیت پرکاش رائے نے کہا ہے کہ تیز ہواؤں اور سمندر میں طغیانی کے سبب سیاحوں کو بچانے کی کارروائیاں روکنا پڑی ہیں- طوفان کے باعث اس جزیرے میں موبائل سروس بھی بند ہو گئی ہے- جنوبی ہندوستان میں واقع جزیرہ انڈومان و نیکوبار اہم سیاحتی مقام ہے جہاں بڑی تعداد میں غیرملکی سیاح پہنچتے ہیں۔

 

Read 1256 times