نیویارک؛مسلمانوں کی حمایت میں انسانی زنجیر کی تشکیل

Rate this item
(0 votes)
نیویارک؛مسلمانوں کی حمایت میں انسانی زنجیر کی تشکیل

اطلاع رساں ادارے «collegian» کے مطابق مسلمانوں پر پابندی اور ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف نماز جمعہ کے بعد درجنوں نمازیوں نے نیویارک میں فیڈرل عمارت «یاکوب یاویٹس»، کے سامنے عوام نے انسانی زنجیر بناکر مسلمانوں اور مہاجروں کی حمایت کا اعلان کیا

مہاجرین الاینس فاونڈیشن کے ڈایریکٹر «استیو چوی» نے مظاہرین سے خطاب میں کہا : ہم اس انسانی زنجیر اجتماع کے زریعے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ٹرمپ کے فیصلے سے خوفزدہ نہیں اور مسلمانوں اور مہاجرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔

 

مہاجرین کمیٹی کے سربراہ «کارلوس منچاکا» نے بھی اجتماع سے خطاب کیا اور کہا کہ اگر ٹرمپ نے ہم امریکیوں کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے تو ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ امریکہ میں نفرت اور خوف کا وجود نہیں اور ہم مسلمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ٹرمپ اس پغام کو نہ سن لے اور اتحاد کے لیے کوشش نہیں کرتے۔

نیویارک اسلامی یونیورسٹی کے ڈایریکٹر«خالد لطیف» نے کہا کہ اگر ٹرمپ دیوار بنانا چاہتے ہیں تو ہم پل بنائیں گے اور اس قدر بلند پل تعمیر کریں گے جو انکی دیوار سے بہت بلند ہو۔

انکا کہنا تھا کہ اختلاف شیطان کا کام ہے اور ہم ٹرمپ کی نفرت کا جواب دوستی اور اتحاد سے دیں گے۔

 

Read 1262 times