اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر تفرقے کو ختم امن وسلامتی کے پرچم کو بلند کرنا ہوگا

Rate this item
(0 votes)
اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر تفرقے کو ختم امن وسلامتی کے پرچم کو بلند کرنا ہوگا

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے عشق مصطفی ﷺ کا تقاضہ ہے کہ انسانیت سے محبت اورسماجی وفلاحی خدمت کو شعار بنایا جائے ، اللہ عزوجل کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر تفرقے کو ختم امن وسلامتی کے پرچم کو بلند کرنا ہوگا ،ناموس رسالت ایکٹ کا تحفظ ہر حال میں کرینگے ، یہود ونصاریٰ اسلام کے دشمن جو کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے ، یہود ونصاریٰ پوری دنیا میں مسلم ممالک پر حکمرانی کا خواب دیکھ رہے ہیں ،مسلم ممالک میں دہشت گردی بچوں خواتین بزرگ اور نوجوانوں کے قتل کے پس پشت یہوہنود کا ہاتھ ہے ۔

 

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلبہار عیدگاہ گراؤنڈ میں عشق مصطفی ﷺ ودفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے ،نظریہ پاکستان کو تاریک کرنے والے پاکستان کو غیر مستحکم اور یہودیوں کے اشاروں پر چلانا چاہتے ہیں ۔ نظریہ پاکستان کے تحفظ کی جتنی ضرورت آج ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی ،آج ملک کی نظریاتی اساس کے خلاف حکمران کام کررہے ہیں ،نظریہ پاکستان اور ملک کا دفاع کرنا ہر محب وطن کا دینی قومی وملی فرض ہے ۔ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا جس کا مطلب اپنی زندگی ،سوچ،فکر معیشت، معاشرت، تجارت، سیاست، طرز حکومت الغرض کہ سب کچھ اللہ عزوجل اور اس کے رسول حضرت محمد مصطفی ﷺکے فرامین اور احکامات کے تابع کردیے جائیں - 

 

Read 1451 times