امریکہ میں بین المذاہب دعوت اور نشست کا انعقاد

Rate this item
(0 votes)
امریکہ میں بین المذاہب دعوت اور نشست کا انعقاد

خبر رساں ادارے «Pocono Record» کے مطابق «اسٹراٹدزبرگ» مرکز کے رکن وزیر متقی کا کہنا ہے : اکثر لوگوں کے نزدیک مسلمان اور اسلام اسلحہ اور خودکش حملہ آور مترادف ہیں اور اسطرح کے پروگرام اور نشست سے لوگوں میں ہم آہنگی بڑھتی ہے اور ایکدوسرے سے آشانی کو موقع میسرآتا ہے۔

متقی کا کہنا تھا : میڈیا پر ایک چھوٹی اقلیت کے کاموں کا مسلمانوں سے جوڑا جاتا ہے حالانکہ ایسے لوگ اسلام کے بینادی اصول سے بھی ناواقف ہوتے ہیں ۔

متقی نے مزید کہا کہ دنیا جنگ کی جگہ نہیں بلکہ بہتر ہونے کی کوشش کی جگہ ہے ۔

انکا کہنا تھا : میڈیا کو چاہیے کہ ان لوگوں کو کوریج دے جو داعش سے جنگ کررہے ہیں اور دہشت گردی کی مذمت کرکے اسلام کے حقیقی چہرے کو پیش کرنا چاہتے ہیں ۔

 

Read 1388 times