ملایشیاء کے خواتین قرآنی مقابلوں میں فلسطینی ڈاکٹر کی دوسری پوزیشن

Rate this item
(0 votes)
ملایشیاء کے خواتین قرآنی مقابلوں میں فلسطینی ڈاکٹر کی دوسری پوزیشن

رام اللہ نیوز ایجنسی کے مطابق ملایشیاء کے انسٹھویں قرآنی مقابلوں میں فلسطین کی خاتون ڈاکٹر«زینب مهند هیجاوی» نے خواتین کے حسن قرآت مقابلوں میں ۹۱,۵۱ نمبرلیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے

زینب هیجاوی کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی گیی جسمیں فلسطینی سفیر کے علاوہ ملایشیاء کے اعلی حکام بھی شریک تھے۔

فلسطین کے شهر «نابلس» سے تعلق رکھنے والی خاتون فلسطین کے «النجاح» نیشنل میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل ہے.

زینب نے میڈیا سے گفتگو میں پوزیشن لینے پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ دس سال کی عمر سے میں نے قرآن مجید حفظ کرنا شروع اور سولہ سال میں یہ کام مکمل کیا۔

زینب نابلس کے قرآنی مراکز سے اعلی قرآنی ڈگری بھی حاصل کرچکی ہے جو عام طور پر مکتب «شامی» اورمکتب «حجاز و مصر» سے جاری کی جاتی ہے۔

خواتین کے قرآنی مقابلوں میں نایجریا اول اور سینیگال کے نمایندے سوم آئے ۔

پانچ روزہ انسٹھویں قرآنی مقابلے کوالالمپور میں اختتام پذیر ہوچکے ہیں۔ مردوں میں ایران کے حامد علی زادہ نے مقام اول حاصل کیا تھا۔

 

Read 1244 times