حج امت اسلامیہ کے موقف کے برملا اظہار کی بہترین جگہ ہے، رہبرانقلاب اسلامی

Rate this item
(0 votes)
حج امت اسلامیہ کے موقف کے برملا اظہار کی بہترین جگہ ہے، رہبرانقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ حج مسجد الاقصی اور علاقے میں امریکا کی شیطنت آمیز موجودگی کے بارے میں امت اسلامیہ کے برملا موقف کے اظہار کی بہترین جگہ ہے

رہبرانقلاب اسلامی نے ایران کے محکمہ حج کے عہدیداروں اور کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے حج کو امت اسلامیہ کے برحق موضوعات کے بارے میں موقف کے برملا اظہار کا موقع قراردیا اور فرمایا کہ انہی موضوعات میں سے ایک مسجد الاقصی اور بیت المقدس کا بھی موضوع ہے جو ان دنوں غاصب اور غیرقانونی صیہونی حکومت کی گستاخی، بے شرمی اور خباثت کی وجہ سے پہلے سے زیادہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے - آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مسئلہ فلسطین کو کسی بھی صورت میں طاق نسیاں کے حوالے نہیں کیا جانا چاہئے اس کو عالم اسلام کا سب سے اہم موضوع قراردیا اور فرمایا کہ فلسطین اور مسجد الاقصی کے بارے میں امت اسلامیہ کے موقف کو بیان کرنے کے لئے بیت اللہ الحرام ، مکہ و مدینہ ، عرفات و مشعراورمنیٰ سے بہتر اور کون سی جگہ ہوسکتی ہے-

رہبرانقلاب اسلامی نے علاقے اور اسلامی ملکوں میں امریکا کی مداخلتوں اور شیطنت آمیز موجودگی اور تکفیری گروہوں کی تشکیل کو دیگر اہم موضوعات میں قراردیا جن کے بارے میں حج کے دوران امت اسلامیہ کو اپنا موقف بیان کرنا چاہئے - رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ سارے دہشت گرد گروہوں سے زیادہ شیطان اور خبیث خود امریکی حکومت ہے - آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتحاد کے مسئلے پر مسلمان اقوام کی توجہ کو بھی انتہائی اہم اور ضروری قراردیا اور فرمایا کہ ایک ایسے وقت جب مسلمانوں کے درمیان اختلاف، تفرقہ اور دشمنی پیدا کرنے کے لئے اربوں ڈالر خرچ کئے جا رہے ہیں مسلمانوں کو ہوشیاررہنا چاہئے تاکہ وہ اس تفرقہ اندازی کا حصہ نہ بنیں -

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا سنجیدہ اور مسلسل مطالبہ سبھی حاجیوں خاص طور پر ایرانی حاجیوں کی سلامتی و عزت کا تحفظ اور رفاہ و آسائش کی فراہمی ہے اور حج کی سیکورٹی اس ملک کی ذمہ داری ہے جہاں حرمین شریفین واقع ہیں -

 

Read 1489 times