ہندوستان کی جنوبی ریاستوں میں سمندری طوفان کا قہر

Rate this item
(0 votes)
ہندوستان کی جنوبی ریاستوں میں سمندری طوفان کا قہر

ہندوستان کے جنوبی ساحلوں پر اوکھی سمندری طوفان نے اب تک کم سے کم سولہ افراد کی جان لے لی ہے جبکہ ایک سو دیگر لاپتہ ہیں۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق جنوبی ریاستوں تامیل ناڈو اور کیرالا میں سمندری طوفان اوکھی کے قہر سے ہندوستان کے جنوبی ساحلوں اور سری لنکا کے ساحلی علاقوں میں مجموعی طور پر سولہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام کا کہناہے طوفان کے باعث ایک سو سے زائد افراد لاپتہ ہیں - جن میں بیشتر ماہگیر بتائےجاتے ہیں۔
صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی بحریہ نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور تروندرم کے ساحل پر پھنسے ساٹھ افراد کو بحفاظت طوفان کی زد سے باہر نکال لیا ہے۔
شدید طوفان کی وجہ سے موسلادھار بارش بھی ہورہی ہے جس کی بنا پر متعدد علاقے زیرآب آگئے ہیں۔
بتایا جاتاہے کہ ریاست تامیل ناڈو میں ایک ہزار افراد کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا ہے۔
ہندوستان کی دونوں ریاستوں تامیل ناڈو اور کیرالا میں طوفان سے بڑے پیمانے پر مالی نقصانات ہوئے ہیں جبکہ بہت سے مکانات زمین بوس ہوگئے ہیں - متاثرہ علاقوں میں دفاتر اور اسکولوں میں چھٹیا کردی گئی ہیں۔
جنوبی شہر کنیاکماری میں درخت گرنے سے بھی اموات ہوئی ہیں۔
ریاست تامیل ناڈو کے وزیراعلی نے طوفان سے متاثرہ علاقوں کے باشندوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔ طوفان کی وجہ سے بجلی سپلائی بھی منقطع ہوگئی ہے۔

 

Read 1459 times