کشمیر، امریکہ کی جارحانہ پالیسی کی شدید مذمت

Rate this item
(0 votes)
کشمیر، امریکہ کی جارحانہ پالیسی کی شدید مذمت

ہندوستان - کشمیر کی تمام مذہبی جماعتوں کے سربراہان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان پر شدید برہمی اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی حکومت کی اس جارحانہ پالیسی کی شدید مذمت کی ہے ۔

مذہبی جماعتوں کے سربراہان نے متحدہ مجلس علماء کے بینر تلے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان میں ٹرمپ انتظامیہ کے اس جارحانہ فیصلے کے نتیجے میں عالم اسلام کے سینے میں خنجر گھونپنے کے عمل کے خلاف 8 دسمبر 2017 جمعۃ المبارک کو پورے کشمیر میں یوم احتجاج کے طور پر منانے اور نماز جمعہ کے موقع پر تمام مرکزی مساجد، خانقاہوں، امام بارگاہوں اور آستانوں میں ایک مذمتی قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مجروح مسلم جذبات اور احساسات کی ترجمانی کے ساتھ ساتھ مسلم امہ کی ناراضگی کا برملا اظہار کیا جاسکے۔

متحدہ مجلس علماء جموں و کشمیر کے امیر اعلیٰ میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق سمیت دیگر سرکردہ شخصیات نے مشترکہ بیان میں ٹرمپ کے اعلان پر شدید برہمی اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی حکومت کی اس جارحانہ پالیسی کی شدید مذمت کی ہے ۔

 

 

Read 1179 times