فلپائن میں سمندری طوفان 200 ہلاک

Rate this item
(0 votes)
فلپائن میں سمندری طوفان 200 ہلاک

پولیس کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں تین صوبوں اور ایک شہر میں ہوئیں۔

فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث شدید بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی ہے جبکہ 153 افراد لاپتہ ہیں۔ سمندری طوفان گزشتہ روز فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ سے ٹکرایا تھا۔ طوفان کے زیر اثر شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جزیرے منڈاناؤ کا ایک گاوں مٹی تلے دب گیا ہے ۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ طوفان ٹیمبن کے باعث درجنوں افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے، طوفان سےشدید بارشیں، سیلاب، مٹی کے تودے گرنے کے واقعات ہوئے جن کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ حکام کے مطابق لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے ریسکیو عملہ، فوج اور پولیس امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ دوسری جانب فلپائن میں کل ایک شاپنگ مال کی بالائی منزل میں آگ لگنے سے کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئے۔

فائر بریگیڈ محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر کال سینٹر میں کام کرنے والے ملازمین ہیں۔ جنوبی شہر ڈاواؤ کے ڈپٹی میئر پاؤلو ڈوٹیرٹ نے بتایا کہ این سی سی مال میں لاپتہ ہوئے 37 لوگوں میں سے کسی کے زندہ بچنے کا امکان نہیں ہے۔

 

Read 1436 times