پروفیسر علی قرہ داغی: مسلمان امریکہ کا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل نہ ہونے دیں

Rate this item
(0 votes)
پروفیسر علی قرہ داغی: مسلمان امریکہ کا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل نہ ہونے دیں

مسلم علماء کی عالمی انجمن کے جنرل سیکرٹری پروفیسر علی قرہ داغی نے امریکی حکام کے اس اعلان پر کہ وہ اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کررہے ہیں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا فلسطینی رہنماوں، ملت فلسطین، اسلامی ممالک اور عرب ممالک کو چاہئے کہ وہ قبلہ اول کی حمایت کیلئے پوری بشریت کو بیدار کریں۔

انہوں نے کہا مسئلہ قدس پوری امت کا مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں کوتاہی قابل قبول نہیں ہے اور اس کا خدا، تاریخ اور آئندہ نسلوں کو جواب دینا ہوگا۔

پروفیسر قرہ داغی نے کہا بیت المقدس اور مسجد الاقصی ہمارے پاس امانت ہیں اور ان کے متعلق کوتاہی درحقیقت مسجد الحرام کے حق میں کوتاہی ہے۔

 

Read 1323 times