میانمار میڈیا کا اعتراف؛ ۹۰ فیصد روهینگیا مسلمانوں کو زبردستی ہجرت پر مجبورکیا

Rate this item
(0 votes)
میانمار میڈیا کا اعتراف؛ ۹۰ فیصد روهینگیا مسلمانوں کو زبردستی ہجرت پر مجبورکیا

خبررساں چینل الجزیره کے مطابق برما کے اخبار روزنامه «یراوادی» لکھتا ہے: میانمار میں اس وقت ۷۹ ہزار سے زیادہ روھنگیا مسلمان باقی نہیں بچے ہیں۔

 میانمار میں غیرسرکاری تحقیقاتی ادارے اور سروے مراکز کے مطابق چھ مہینے پہلے تک جب ظلم و تشدد کا نیا سلسلہ شروع نہیں ہوا تھا روھنگیا مسلمانوں کی تعداد سات لاکھ ۶۷ ہزار سے زاید تھی اور کہا جاتا ہے کہ امن کے زمانے میں انکی تعداد دس لاکھ سے بھی زیادہ ہوتی تھی۔

 ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے مطابق صرف ایک مہینے میں نو ہزار روھنگیا مسلمان مارے گیے اور لاکھوں لوگ ہجرت کرگیے۔

 حال ہی میں یورپی یونین نے اس نکتے پر اتفاق کیا کہ میانمار میں روھنگیا مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے برما کے اعلی فوجی حکام پر پابندیاں لگنی چاہیے۔

 یورپی یونین کے مطابق حکومتی سرپرستی میں یہاں کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کا پہاڑ توڑا گیا ہے اور ضروری ہے کہ میانمار کو اسلحے کی فروخت سخت پابندیاں عاید کی جائے۔

Read 1123 times