شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی

Rate this item
(0 votes)
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی

پاکستان کی متحرک سیاسی اور مذھبی شخصیت شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 23ویں برسی کے پروگرام پاکستان اور ایران کے شہروں میں منعقد ہو رہے ہیں۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 23ویں برسی کی مناسبت سے 2 روزہ مرکزی پروگرام شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزارنواب صاحب علی رضا آباد رائیونڈ روڈ لاہور میں آج سے شروع ہوا۔

برسی کے پہلے روز شب شہداء و شب دعا کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں شہید کے ورثاء بھی شریک ہونگے جبکہ برسی کے دوسرے روزسیمینارہوگا جس میں جید علمائے کرام، اور اہم سیاسی اور مذھبی شخصیات سمیت آ‏ئی ایس او کے اراکین اور آپ کے چاہنے والےشریک ہوں گے۔

پاکستان کی طرح ایران کے مختلف شہروں من جملہ قم،اصفہان اور دارالحکومت تہران میں بھی23ویں برسی کی مناسبت سے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرمحمد علی نقوی کو 7مارچ 1995ء میں تکفیری دہشتگردوں نے لاھور میں شہید کردیا تھا۔

 

Read 1389 times