بھارت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی سالانہ امداد میں ۳۵ لاکھ ڈالر کا اضافہ

Rate this item
(0 votes)
بھارت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی سالانہ امداد میں ۳۵ لاکھ ڈالر کا اضافہ

امریکہ کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد میں کمی لانے کا اعلان کئے جانے کے بعد بھارت نے اپنی امداد میں ۳۵ لاکھ ڈالر اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے بھارت اس سے قبل ۱۵ لاکھ ڈالر سالانہ فلسطینی پناہ گزینوں کو بطور امداد دیا کرتا تھا جبکہ آئندہ ۵۰ لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت نے یہ فیصلہ روم میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں کیا جہاں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی قائم کردہ ایجنسی ’’اونروا‘‘ کے لیے ایک ارب ڈالر کی امداد کے دعدے کئے گئے تھے۔

خیال رہے کہ امریکی امداد میں کمی آنے کے بعد اونروا کو فلسطینی پناہ گزینوں کی ضروریات پورا کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

Read 1168 times