ہندوستان اور پاکستان میں مظاہرین نے امریکی پرچم کو آگ لگا دی

Rate this item
(0 votes)
ہندوستان اور پاکستان میں مظاہرین نے امریکی پرچم کو آگ لگا دی

ہندوستان اور پاکستان کے مختلف شہروں میں  شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر لاکھوں مسلمانوں نے سوگ مناتے ہوئے امریکہ کے خلاف مظاہرے کئے اور امریکی پرچم کو ظلم کی علامت قراردیتے ہوئے نذر آتش کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے شہر ممبئی، لکھنؤ، حیدر آباد، ریاست گجرات ، بہار اور مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد نے امریکہ کے خلاف  سڑکوں  پر مظاہرے کئے اور بغداد کے ايئر پورٹ کے قریب امریکہ کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے سپاہ اسلام کے میجر جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ادھر پاکستان کے شہر کراچی میں ایک لاکھ افراد نے امریکی قونصلخانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور میجر جنرل قاسم سلیمانی پر امریکہ کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستان کے شہر لاہور، اسلام آباد اور دیگروں شہروں میں بھی امیرکہ کے خلاف لاکھوں افراد نے مظاہرے میں حصہ لیا اور امریکہ کے پرچم کو دنیا میں ظلم اور بربریت کی علامت قراردیتے ہوئے اسے نذر آتش کردیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور دفاع خواجہ آصف نے پاکستانی پارلیمنٹ میں میجر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید قراردیا اور شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر پاکستانی حکومت کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی نے پاکستان کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کا اعلان کیا تھا اور ایسے عظيم مجاہد کی شہادت پر پاکستانی حکومت کی منافقانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔

Read 1035 times