ایران کا امریکی صدرٹرمپ پر عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ

Rate this item
(0 votes)
ایران کا امریکی صدرٹرمپ پر عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ

 اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے کہا ہے کہ شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کےاحکامات دینے کا اعتراف کیا ہے جو عدالت میں پیش کیے جانے کے لیے مضبوط ثبوت ہے۔ ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکی فوجیوں کا اقدام  دہشتگردی کی کارروائی تھی۔ انھوں نے کہا کہ عالمی عدالت میں کیس طوالت اختیار کرسکتا ہے لیکن ایران اسے اختتام تک پہنچائےگا۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے اور خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ 3 جنوری کو عراق میں امریکہ کی جانب سے  ایرانی کمانڈرمیجر جنرل  قاسم سلیمانی کوہوائی حملے کا نشانہ بنا کر شہید کردیا گیا تھا امریکی حملے میں حشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی مہندس بھی شہید ہوگئے۔ شہید قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پر عراق  کے سرکاری دورے پر تھے۔

Read 892 times