ایران کا خلیج فارس کی عرب ریاستوں کی حمایت کا اعلان

Rate this item
(0 votes)
ایران کا خلیج فارس کی عرب ریاستوں کی حمایت کا اعلان

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کے مشیرشیخ طحنون بن زاید اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر ہیں ، جہاں اس نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران ، خلیج فارس کی عرب ریاستوں کی سلامتی کی حمایت کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو مشترکہ فہم اور ادراک تک پہنچنا چاہیے اور اغیار کے اشاروں پر ایکدوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں ہمسایہ ، عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا اور مضبوط و مستحکم بنانا شامل ہے۔ خلیج فارس کی عرب ریاستوں کو ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے گمراہ کن پروپیگنڈہ پر توجہ مبذول نہیں کرنی چاہیے۔ اسرائیل خطے میں اپنے شوم منصوبوں کو فروغ دینا چاہتا ہے، جبکہ ایران ہمسایہ ممالک کی ترقی و پیشرفت کا خواہاں ہے اور ان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے۔

اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کے مشیر طحنون بن زاید نے دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس خطے کے فرزند ہیں ہماری سرنوشت ایکدوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں اور صدر سید ابراہیم رئيسی کے دورہ امارات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوجائےگا۔

Read 677 times