امریکہ کے اقدامات تاریخی رجحان کے خلاف ہیں اور انہیں عالمی برادری کی طرف سے بڑے پیمانے پر مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان

Rate this item
(0 votes)
امریکہ کے اقدامات تاریخی رجحان کے خلاف ہیں اور انہیں عالمی برادری کی طرف سے بڑے پیمانے پر مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے:چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان

چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی طرف سے منعقدہ نام نہاد “جمہوریت  سمٹ” کے بارے میں کہا کہ نام نہاد”جمہوریت سمٹ”کا اصل مقصد  جمہوریت کو آلہ کار اور ہتھیار بنا کر اور  جمہوریت کے نام پر جمہوریت مخالف کام کرنا ، تقسیم اور تصادم کو ہوا دینا ، ملکی تضادات اور مسائل کو  دوسروں پر منتقل کرنا، دنیا میں امریکی تسلط کو برقرار رکھنا، اور بین الاقوامی نظام کو کمزور کرنا ہے۔

امریکہ کے اقدامات تاریخی رجحان کے خلاف ہیں اور انہیں عالمی برادری کی طرف سے بڑے پیمانے پر مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ترجمان نے نشاندہی کی کہ امریکہ ’’جمہوریت کا مینارہ‘‘ نہیں ہے اور امریکی جمہوریت جمہوریت کے مرکزی نظریے سے ہٹ چکی ہے۔

پیسے کی سیاست، شناخت کی سیاست، پارٹی دشمنی، سیاسی پولرائزیشن، سماجی ٹوٹ پھوٹ، نسلی تنازعات، اور امیر اور غریب کے درمیان پولرائزیشن جیسے مسائل کے ساتھ آج کی امریکی جمہوریت خراب حالت میں ہے۔

متعلقہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 72فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ اب دوسرے ممالک کے لیے “جمہوری ماڈل” نہیں رہا جس کی تقلید کی جا سکتی ہے، اور 44فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ عالمی جمہوریت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

ترجمان نے آخر میں اس بات پر زور دیا کہ چین تمام بنی نوع انسان کے لیے امن، ترقی، انصاف، جمہوریت اور آزادی کی مشترکہ اقدار  اور  بین الاقوامی تعلقات کی جمہوری اقدار کو فعال طور پر فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

چین  ہر قسم کی سوڈو ڈیموکریسی،  جمہوریت دشمنی اور جمہوریت کی آڑ میں سیاسی جوڑ توڑ کرنے کی مخالفت کرتا ہے اور  بنی نوع انسان کے  ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کی مسلسل کوشش کرتا رہےگا۔

Read 365 times