مسلح افواج کے ترجمان نے کہا؛ ایرانی مسلح افواج کا جاسوسی ڈرون کی تیاری پر دیگر ممالک سے تعاون

Rate this item
(0 votes)
مسلح افواج کے ترجمان نے کہا؛ ایرانی مسلح افواج کا جاسوسی ڈرون کی تیاری پر دیگر ممالک سے تعاون

ارنا رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر جنرل "ابوالفضل شکارچی" نے ایران سرکاری ٹی وی کی نیوز چینل سے ایک انٹرویو کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے حالیہ دورہ تاجکستان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میجر جنرل "محمد باقری" کے اس سفر کے دوران، تاجکستان میں جاسوسی ڈرونز تیار کرنے کی ایک فیکٹری کا افتتاح کیا گیا۔

بریگیڈئیر جنرل شکارچی نے مزید کہا کہ ڈرونز کی تیاری میں اسلامی جمہوریہ ایران کی صلاحیتوں کی وجہ سے یہ فیکٹری صرف جاسوسی ڈرونز کو تیار کرے گی جو ہمارے علاقائی تعاون میں بہت موثر ثابت ہوگا۔

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ہم علاقے میں مختلف قسم کے ڈرونز کی تیاری میں سر فہرست ہونے سے اپنی ملک کی تمام ضروریات کو پورا کرتے ہیں لیکن دوسرے ممالک کے حوالے سے، ہمارے پاس فی الحال ان ممالک میں جاسوسی ڈرون کی برآمد یا پیداوار کے لیے دو طرفہ اور کثیر جہتی تعاون ہے۔

Read 335 times