حمید نوری کیخلاف سویڈش عدالت کے فیصلے کی کوئی قانونی طاقت نہیں ہے: امیرعبداللہیان

Rate this item
(0 votes)
حمید نوری کیخلاف سویڈش عدالت کے فیصلے کی کوئی قانونی طاقت نہیں ہے: امیرعبداللہیان

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سویڈن کی عدالت کی جانب سے حمید نوری کو سنائی گئی سزا کی کوئی قانونی طاقت نہیں ہے۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے ہفتہ کے روز  اپنی سویڈش ہم منصب آن لینڈہ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

ایران اور سویڈن کے وزرائے خارجہ کی یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے بات چیت کے دوران دو طرفہ امور کے علاوہ دو طرفہ قونصلر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ حمید نوری کے بارے میں سویڈن کی عدالت کی طرف سے سنائے گئے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تیسرے فریق کو ان کے منظم یا سیاسی مفادات کے مطابق دونوں ممالک کے تاریخی اور گہرے تعلقات پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

Read 288 times