ایران سے گوادر بندرگاہ تک بجلی کی ترسیل کے نئے منصوبے کا افتتاح جلد متوقع

Rate this item
(0 votes)
ایران سے گوادر بندرگاہ تک بجلی کی ترسیل کے نئے منصوبے کا افتتاح جلد متوقع

کوئٹہ میں ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند نے پاکستانی حکام سے ملاقات کے علاوہ گوادر بندرگاہ کے بجلی کے منصوبے اور اس علاقے میں سمندری سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند نے پاکستان کی بندرگاہ گوادر کے دورے کے موقع پر گوادر کے حکام سے ملاقات کی اور کسٹم کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے نیز مشترکہ سرحدی منڈیوں کو فعال کرنے کے لئے ایران کی آمادگی کا اظہار کیا۔

ایران کے قونصل جنرل درویش وند کا گوادر بندرگاہ کا دورہ ایران سے گوادر بندرگاہ تک بجلی کی ترسیل کے نئے منصوبے کے افتتاح کے نزدیک ہوا جو کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے وزیراعظم کی موجودگی میں اس منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا۔

درویش وند نے پاکستانی حکام سے ملاقات کے علاوہ گوادر بندرگاہ کے بجلی کے منصوبے اور اس علاقے میں سمندری سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے دونوں ہمسایہ ممالک ایران اور پاکستان کی زمینی اور سمندری سرحدوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بندرگاہی شہروں میں دونوں ممالک کے تجارتی رابطوں کو فروغ دینے اور سمندری علاقے میں باہمی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

درویش وند نے گوادر  چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کے سربراہ اور اراکین سے بھی ملاقات کی اور فریقین نے سرحدوں کی ترقی، نقل و حمل کے مسائل، مشترکہ سرحدی منڈیوں کو فعال کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو آسان بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

Read 185 times