شام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ جاری

Rate this item
(0 votes)
شام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ جاری

رنا کے مطابق قنیطرہ کے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ 2 ٹینکوں، 1 بلڈوزر اور 7 فوجیوں گاڑیوں پرمشتمل  صیہونی فوج کا ایک دستہ قنیطرہ کے مضافات میں واقع الصقری چیک پوسٹ پر پہنچا اور پھر السلام ہائی وے کی طرف جانے والی سڑک پر آگے بڑھ گیا۔  

غاصب صیہونی حکومت کی فوج یہ دستہ شام کے صوبہ  قنیطرہ کے مضافات میں ایسی حالت میں داخل ہوا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے گزشتنہ روز الصمدانیہ نامی علاقے کے اندرایک سڑک پر لوہے کا دروازہ نصب کردیا ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ صیہونی حکومت نے شام کے اس علاقے مں ایک چیک پوسٹ بنالی ہے جس پر علاقے کے لوگوں نے اعتراض کیا ہے اور اس کو شام کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

Read 8 times