ایٹمی تنصیبات کو پہلے سے زیادہ عزم و ارادے کے ساتھ تعمیر کریں گے: صدر مسعود پزشکیان

Rate this item
(0 votes)
ایٹمی تنصیبات کو پہلے سے زیادہ عزم و ارادے کے ساتھ تعمیر کریں گے: صدر مسعود پزشکیان

صدر مملکت نے ملک کی ایٹمی صنعت کے اعلی عہدے داروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہماری ایٹمی صنعت عوام کے مسائل کو حل کرنے اور شہری استعمال کے لیے ہے۔

انہوں نے ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے ہیڈکوارٹر کا معائنہ کرتے وقت کہا کہ دشمن یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ ایران ایٹم بم بنا رہا ہے؛ لیکن رہبر انقلاب اسلامی کے فتوے کے مطابق، ہم ایٹمی ہتھیاروں کی تعمیر کو حرام سمجھتے ہیں۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ہمارے سائنسدانوں کے ذہن علم سے مالامال ہیں لہذا عمارتوں اور فیکٹریوں کو ختم کرکے ہمیں ایٹمی سائنس سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے زور دیکر کہا کہ ہم ایک بار پھر اور پہلے سے کہیں زیادہ عزم و ارادے کے ساتھ ان مراکز کی تعمیر کریں گے۔

اس موقع پر نائب صدر اور ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے صدر مملکت کو ایٹمی شعبے میں ترقی اور اس سلسلے کی آخری صورتحال کی رپورٹ پیش کی۔

صدر پزشکیان نے اس کے علاوہ ریڈیو میڈیسن کی لیباریٹریوں اور ایٹمی شعبے میں ایران کی جدیدترین تحقیقات کا جائزہ لیا اور طبی مصنوعات کا معائنہ کیا۔

Read 7 times