مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع جنرل عزیز نصیرزاده نے کہا ہے کہ ایران واحد ملک ہے جس نے 12 روزہ جنگ میں صہیونی حکومت کو دندان شکن جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ یوم طلباء در حقیقت عالمی استکبار کے خلاف مبارزہ کا دن ہے اور آج استکبار کی سب سے واضح مثال امریکہ ہے۔ امریکہ نے عالمی حالات اور جغرافیائی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھاکر جاگیر دارانہ نظام قائم کیا اور اپنی طاقت کے ذریعے دنیا کے تمام اقیانوسوں میں تسلط قائم کرنے کا دعوی کیا، جس سے استکبار کی اصل فطرت آشکار ہوئی۔
انہوں نے ایران کی دفاعی اور نظامی طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ 12 روزہ میں ایران کی مسلح افواج نے صہیونی حکومت کو شدید نقصان پہنچایا اور اسے جنگ بندی کی درخواست کرنے پر مجبور کیا، جس سے ایران کی دفاعی صلاحیت اور اقتدار کا واضح مظاہرہ ہوا۔
جنرل نصیر زاده نے ایران کی تاریخ اور حریت پسندانہ فطرت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور ایران کی فطرت ایک دوسرے سے متصادم ہے؛ امریکہ مستکبر اور ایران خودمختار ہے۔ تاریخ میں ایرانی قوم نے کبھی بھی سر نہیں جھکایا اور مستقبل میں بھی ایسا ہی ہوگا۔
وزیر دفاع نے طلباء کی ذمہ داریوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں طلباء کو چاہئے کہ وہ علمی اور فکری شناخت برقرار رکھیں، کلاس رومز، تدریسی طریقے اور نصاب کو ایسے استعمال کریں کہ نئے علمی افق کھلیں اور تحقیق و جستجو کی راہیں ہموار ہوں۔ طلباء کی حقیقی شناخت جستجو، نئے سائنسی دروازے کھولنے اور نامعلوم حقائق کو سمجھنے میں ہے۔ یہ ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے میں علم کی روشنی پھیلائیں اور دوسروں کو حقائق سے آگاہ کریں۔




















![جناب خدیجہ کبری[س] کی سیرت](/ur/media/k2/items/cache/ef2cbc28bb74bd18fb9aaefb55569150_XS.jpg)
