ایران اسرائیل کو بند گلی میں دھکیل رہا ہے؛ ہیکنگ اسکینڈل پر صہیونی تجزیہ کاروں اعتراف

Rate this item
(0 votes)
ایران اسرائیل کو بند گلی میں دھکیل رہا ہے؛ ہیکنگ اسکینڈل پر صہیونی تجزیہ کاروں اعتراف

 صہیونی میڈیا معاریو نے اسرائیلی تجزیہ کار آوی اشکنازی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیکرز گروپ حنظلہ کی جانب سے اسرائیل کے سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے موبائل فون تک رسائی کے بعد، ایران بلاشبہ اسرائیل اور بالخصوص اس کے داخلی سلامتی کے ادارے کو ایک سخت اور مشکل صورتحال میں ڈالنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

اشکنازی نے اعلان کیا کہ نفتالی بینیٹ ایک ایسی شخصیت ہیں جو شاباک کے وی آئی پی تحفظ کے یونٹ 730 کی حفاظت میں ہیں۔ اس معاملے میں شاباک کی جانب سے خود کو اس رسوائی سے دور رکھنے کی کوششیں کام نہیں آئیں گی۔ شاباک ان تمام شخصیات کے مکمل سیکیورٹی سسٹم کا ذمہ دار ہے جن کی وہ حفاظت کرتا ہے اور اس میں غفلت یا چشم پوشی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ ڈیوڈ زینی کی سربراہی میں شاباک ناکام ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ صرف بینیٹ کے فون کا نہیں ہے؛ معاملہ اس سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔ ایران مختلف طریقوں سے اسرائیل میں نفوذ کی ایک مربوط کوشش کر رہا ہے اور اسرائیلی اہداف پر حملے کے لیے سائبر اسپیس کا استعمال کر رہا ہے۔

اشکنازی کا کہنا تھا کہ اسرائیل ان تبدیلیوں کو غلط طریقے سے مینیج کر رہا ہے۔ سیکیورٹی ادارے کو اپنا طرزِ عمل تبدیل کرنا ہوگا۔۔ آج ایرانی نفتالی بینیٹ کا فون ہیک کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں؛ کل وہ اسرائیل کے اسٹریٹجک سسٹم کو ہیک کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں اور اس وقت تک بہت دیر ہو چکی ہوگی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل صہیونی چینل 12 نے اعتراف کیا تھا کہ ایرانی ہیکرز نے سابق صہیونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا فون ہیک کر لیا ہے۔ ہیکرز نے ہزاروں نجی نمبرز، تصاویر اور بینیٹ کے داخلی گروپس سے متعلق گفتگو شائع کر دی ہے۔

Read 3 times